Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وہ دن دور نہیں جب پیپلز پارٹی لاہور کا قلعہ فتح کرے گی، شرجیل میمن

ہماری لڑائی ملک میں انتشار پھیلانے والوں کےخلاف ہے، رہنما پیپلزپارٹی
شائع 30 اپريل 2023 10:22pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب پیپلز پارٹی لاہور کا قلعہ فتح کرے گی۔

لاہور میں پیپلز ڈیجٹل میڈیا کی تقریب سے خطاب میں شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت اور اسکے اداروں پر سوشل میڈیا سے ایک خطرناک حملہ کیا گیا۔ملک کو سی پیک ، ایٹمی طاقت اور ملک کا آئین بنانے کے لیے جو کام پاکستان پیپلز پارٹی نے کیا وہ کسی بھی پارٹی نے نہیں کیا۔

انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک بار پھر لاہور میں کامیابی سمیٹے گی ، پارٹی کا اصل گڑھ لاہور ہوا کرتا تھا لیکن وہ دن دور نہیں جب پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کا قلعہ فتح کرے گی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ہماری لڑائی ملک میں انتشار پھیلانے والوں کےخلاف ہے، ہمارا مقابلہ جھوٹ اور پراپیگنڈے سے ہے، ہم جھوٹ کا مقابلہ سچ سے کریں گے، آپ کے لیڈر کبھی ملک سے بھاگے نہیں اور نہ ہی بالٹیاں پہن کر عدالت گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اقتدار کیلئے ہرحد عبور کرنے کو تیار ہیں، ملکی دفاع کیلئے سچائی کو سامنے لائیں گے، پیپلزپارٹی کبھی کسی کے کاندھے پر سوار ہو کر اقتدار میں نہیں آئی۔

PMLN

Pakistan People's Party (PPP)

Punjab Elections