مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فورسز کی جارحیت، او آئی سی کی مذمت
اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فورسز کی جارحیت اور نمازیوں کو روکے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے ہیڈ کوارٹر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی مسلح فورسز مسجد اقصیٰ کا تقدس پامال کر رہی ہیں اور مسجد اقصی میں مسلسل جارحیت کرکے نمازیوں کو روکا جا رہا ہے۔
او آئی سی کے مطابق اس طرح کے اسرائیلی اقدامات جنیوا کنونشن اور عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ عالمی برادری سے مطالبہ ہے کہ اسرائیل کو مقدس مقامات کی بے حرمتی سے روکا جائے۔
اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اسرائیلی فورسز کی جارحیت کی وجہ سے دنیا بھر میں مقیم مسلمانوں کے جذبات مجروح ہو رہے ہیں اس لئے عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اسرائیل کو معاہدوں پر عمل کراے اور مسلمانوں سمیت عیسائی مذہب کے مقدس مقامات کی بے حرمتی سے باز رکھا جائے۔
Comments are closed on this story.