Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

پاک فضائیہ کا ایک اور طیارہ سُوڈان سے 140 پاکستانیوں کو لیکر کراچی پہنچ گیا

تمام افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں
شائع 30 اپريل 2023 03:29pm
تصویر: نمائندہ آج نیوز
تصویر: نمائندہ آج نیوز
تصویر: نمائندہ آج نیوز
تصویر: نمائندہ آج نیوز

پاک فضائیہ کا طیارہ سُوڈان میں پھنسے 140 پاکستانیوں کو لیکر آج صبح کراچی پہنچ گیا ہے۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق جنگ زدہ سوڈان میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے انخلاء کا مشن بھرپور طریقہ سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج صبح پاک فضائیہ کا ایک اور ایئربس طیارہ 140 افراد جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، ان کو لیکر بحفاظت کراچی پہنچ گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سوڈان سے پاک فضائیہ کا طیارہ 97 پاکستانیوں کو لیکر کراچی پہنچ گیا

ترجمان کے مطابق پاکستان ائر فورس، وزارت خارجہ کے ساتھ مل کر انخلاء کے مُشن کو اس عہد کے ساتھ انجام دے رہی ہیں یہ مشن پاکستانیوں کی باحفاظت وطن واپسی تک یہ مشن جاری رہے گا۔

Pakistan Air Force

Sudan