Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی آئی اے نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس طلب کرلیا

حج فلائٹ آپریشن 2023 سمیت مجموعی صورتحال پربریفنگ دی جائے گی
اپ ڈیٹ 30 اپريل 2023 04:51pm

پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز (پی آئی اے) کے بورڈ آف ڈاریکٹرز کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرلیا جس میں حج فلائٹ آپریشن 2023 سمیت مجموعی صورتحال پربریفنگ دی جائے گی۔

جاری کردہ اعلامیے میں کہ اجلاس میں دسمبر2022 تک کے مالی حسابات کی منظوری دی جائے گی کیونکہ سال 2022 کا آڈٹ مکمل نہ ہونے پر پی آئی اے کا سالانہ اجلاس تاخیر کا شکار ہوا تھا۔

اجلاس میں سالانہ اجلاس 30 مئی کو منعقد کرنے کی منظوری دی جائے گی اور پی آئی اے کے نئے بزنس پلان کا بھی اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا۔

حج فلائٹ آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ پی آئی اے کا بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس دوپہر 12 بجے کراچی ہیڈ آفس میں ہوگا۔

پاکستان

PIA