Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا: ریاست ٹیکساس میں پڑوسی کی فائرنگ سے 8 سالہ بچے سمیت 5 افراد ہلاک

پولیس کا حملہ آور کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے
شائع 30 اپريل 2023 09:52am
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

امریکی ریاست ٹیکساس میں پڑوسی نے گھر میں فائرنگ کرکے 8 سالہ بچے سمیت پانچ افراد کو قتل کردیا۔

مذکورہ واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کِیولینڈ میں حملہ آور نے پڑوسیوں پر فائرنگ کی تو گھر میں 10افراد موجود تھے۔

مزید پڑھیں: امریکا، سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک، 28 زخمی

حکام کے مطابق حملہ آور واقعہ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا اور فرانسسکو نامی حملہ آور کی گرفتاری کے لیے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا، اسکول میں خاتون کی فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

واضح رہے کہ امریکا میں آئے دن فائرنگ کے واقعات آرہے ہیں اور رواں برس فائرنگ کے 176واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

Texas

USA

Mass Shooting