Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کنگ چارلس سوم کی تاج پوشی میں سونم کپور اور ٹام کروز پرفارم کریں گے

کنگ چارلس سوم کی تاج پوشی 6 مئی کو ہوگی
اپ ڈیٹ 29 اپريل 2023 10:09pm

بھارتی اداکارہ سونم کپور، ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز سمیت دیگر اسٹارز کنگ چارلس سوم کی تاجپوشی کے جشن کا حصہ ہوں گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 7 مئی کو برطانیہ کے کنگ چارلس سوم کی تاجپوشی دوسرے روز گرینڈ کنسرٹ میں بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کے فلمی اور میوزک اسٹارز کی پرفارمنس شامل ہوگی۔

ان میں ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز، میوزیکل گروپ دی پسی کیٹ ڈولز اور بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور بھی شامل ہوں گی۔ ورائٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق سونم کامن ویلتھ ورچوئل کوئر کو متعارف کروانے کے لیے اسٹیج کا حصہ بنیں گی۔

برطانیہ کے شاہی خاندان کیلئے یہ بالی ووڈ اسٹار انیل کپور کی بیٹی سونم کپور کی پہلی پرفارمنس ہوگی اس سے قبل 1997 میں ٹام کروز نے شہزادی ڈیانا کی آخری رسومات میں شرکت کی تھی۔ سونم اپنے شوہر آنند آہوجا اور بیٹے وایو کے ساتھ لندن میں مقیم ہیں۔

بکنگھم پیلس میں کنگ چارلس سوم کی تاج پوشی کے جشن اور اسکے حوالے سے کی جانے والی تقریبات کا آغاز 6 مئی سے ہوگا جو ہفتے بھر جاری رہے گا۔

کنگ چارلس سوم کی تاج پوشی 6 مئی کو ہوگی جبکہ 7 مئی کو اسی حوالے سے جشن میں گرینڈ کنسرٹ کا اہتمام کیا جائے گا۔

Tom Cruise

Sonam Kapoor

King Charles III