Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حارث سہیل کی جگہ افتخار احمد نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل

افتخار احمد کراچی میں شیڈول ون ڈے میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے
شائع 29 اپريل 2023 05:40pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کرکٹر حارث سہیل کی جگہ افتخار احمد کو نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کندھے کی انجری کا شکار ہونیوالے حارث سہیل کی جگہ افتخار احمد کو نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل کر لیا۔

پی سی بی کے جاری اعلامیہ کے مطابق حارث سہیل کی جگہ افتخار احمد کو قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، افتخار احمد کراچی میں شیڈول ون ڈے میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

قومی ٹیم اتوار کو کراچی پہنچے گی جہاں وہ ون ڈے سریز کے باقی 3 میچز کھیلے گی۔

واضح رہے کہ حارث سہیل پہلے ون ڈے میچ سے قبل راولپنڈی اسٹیڈیم میں فیلڈنگ سیشن کے دوران شاداب خان کیساتھ ٹکر لگنے کی وجہ سے کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

PCB

Pakistan Cricket Team

CRICKETER IFTIKHAR AHMED