آنکھوں کو دھوکا دینے والے ڈیزائن سے متعدد برطانوی سائیکل سوار زخمی
برطانیہ نے اپنے ٹریفک کے نظام میں بہتری لانے کے لیے چند اقدامات کیے لیکن ہوا کچھ یوں کہ بجائے بہتری کے ان اقدامات نے شہریوں بالخصوص سائیکل سواروں کی زندگی مشکل بنادی۔
ٹریفک کا نظام بہتر بنانے کے لیے کئے جانے والے ان اقدامات کے تحت گزشتہ سال برسٹل میں سائیکل سواروں کے لیے ایک لین بنائی گئی تھی جس نے 60 کے قریب سائیکل سواروں کو زخمی کردیا۔
اس حوالے سے برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کینشام ہائی اسٹریٹ پر بنائی گئی لین دھوکا دے رہی ہے جس کی وجہ کئی سائیکل سوار زخمی ہوچکے ہیں۔
اس لین سے کنفئیوژ زخمی سائیکل سواروں کا کہنا ہے کہ لین کی ایک جانب سُرمئی رنگ کا فٹ پاتھ ہے اور دوسری جانب سفید رنگ کی لائن بنائی گئی ہے، جو دیکھنے میں لین کا حصہ لگ رہی ہے اور سائیکل سواراسے دیکھ کر یہ سمجھ رہے ہیں کہ زمینی سطح برابر ہے۔
اب تک 21 افراد نے سائیکل لین تیار کرنے والی باتھ اور نارتھ ایسٹ سمرسیٹ کونسل کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
ایک مقامی کونسلر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر لین کا ڈیزائن ٹھیک نہ کیا گیا تو اس سے کوئی بھی سائیکل سوار زخمی ہوسکتا ہے۔
Comments are closed on this story.