پی آئی اے کے طیارے میں گندا پانی اُبل پڑا
پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز کے طیارے میں کچن والی جگہ پر گندا پانی ابل پڑا،فوٹیج آج نیوز کو موصول ہوگئی ۔
بوئنگ777 طیارے کی پرواز نمبر705 اور706 25 اور 26 اپریل کو آپریٹ کی گئی تھیں۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے میں 2 سے 3 جگہ سے پانی اُبل رہا ہے، جس کی وجہ سےعملے اورمسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
فوٹیج میں طیارے میں دو سے تین مقامات سے پانی ابلنے کا منظر دیکھا جاسکتا ہے، طیارے کے باتھ روم میں بھی آلودہ پانی نظرآرہا ہے۔
گندے پانی کو طیارے کے دیگر حصوں میں پھیلنے سے روکنے کے لئے جابجا ٹشو پیپرز کے ڈھیر بھی نظر آرہے ہیں۔
پرواز کے عملے کی جانب سے لاگ بک میں مذکورہ صورتحال کا تفصیلی اندراج بھی کیا گیا ۔
رپورٹ کرنے پرجی ایم فلائٹ سروسزکی جانب سے معاملہ سی ای اوکےاسپیشل اسسٹنٹ برائے ٹیکنیکل کےعلم میں لایا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.