Aaj News

منگل, جنوری 14, 2025  
14 Rajab 1446  

ایرانی صدر11 برس بعد شام کا دورہ کریں گے

ایرانی صدر شامی صدر بشار الاسد سے ملیں گے
شائع 29 اپريل 2023 10:31am
تصویر/ روئٹرز
تصویر/ روئٹرز

سعودی سے تعلقات کا بحال ہونے بعد ایران کی دوسرے ممالک کے ساتھ قربتیں بڑھنے لگی ہیں جس کے پیشِ نظرحال میں ایک خبر سامنے آئی ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی آئندہ ہفتے کے دوران شام کا دورہ کریں گے۔

مذکورہ پیش رفت سے متعلق شامی حکومت کے قریبی ذرائع نے خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو بتایا ہے کہ ایرانی صدر2011 کے بعد پہلی مرتبہ اپنے اہم اتحادی شامی صدر بشار الاسد سے ملیں گے۔

یاد رہے ایران اور روس کی فوجی اور معاشی امداد کے توسط سے بشارالاسد ملک میں 2010 سے جاری تنازعے رُخ پلٹنے میں کامیاب ہوکر اقتدار میں آئے تھے۔

روزنامہ الوطن کے مطابق ابراہیم رئیسی شام کا دو روزہ دورہ کریں اور اس دوران دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون سمیت دیگرمعاہدوں پر دستخط کئے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ایک عالمی خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کا حوالے دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ایران نے شام میں آنے والے زلزلے کے دوران ریلف کی آڑ میں اسلحہ اور فوجی سامان منتقل کیا تھا۔

Syria

Iran

Ebrahim Raisi