Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

توشہ خانہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی تعطیل کے باعث سماعت نہ ہوسکی
شائع 29 اپريل 2023 09:45am
فوٹو۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔ اے ایف پی

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں آج توشہ خانہ کیس کی ہونے والی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کی سماعت ہوئی۔

الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن اور عمران خان کے وکیل گوہر علی خان عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی تعطیل کے باعث سماعت نہ ہوسکی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے پہلی بار کیس کی سماعت کرنا تھی۔

عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 3 مئی تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ 27 اپریل کو سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کیلئے نئے جج کو مقرر کیا گیا تھا۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے شامل تفتیش نہ ہونے پر نیب کو قانون کے مطابق کارروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹادی۔

pti

imran khan

tosha khana case

islamabad local court

Politics April 29 2023