الیکشن اپنے وقت پر ایک ساتھ ہونے چاہئیں، شرجیل میمن
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ الیکشن اپنے وقت پر ایک ساتھ ہونے چاہئیں لیکن سلیکٹڈ چاہتا ہے مذاکرات اس کی مرضی سے ہوں، عدلیہ عمران خان کے تمام غیرقانونی کیسز کو جائز قرار دے دے، تمام جرائم جائز ہوجائیں تو سب کو آسانی ہوگی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ سے مذاکراتی عمل کی حامی ہے، پاکستان میں سیاسی صورتحال سے ہر کوئی واضح ہے، سلیکٹڈ چاہتا کہ کہ مذاکرات اس کی مرضی سے ہوں، آئین، جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی قائم رہنا چاہیئے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ فیصلے کیس دیکھ کر ہونا چاہئیں، فیس دیکھ کر نہیں، بدقسمتی سے فیصلے چہرہ دیکھ کر ہورہے ہیں، کیا کبھی کسی کوعدالت سے ایسے ریلیف ملے ہیں؟ معاشرے یکسانیت سے ہی کامیاب ہوتے ہیں، ایک ہی طرزعمل سب کے ساتھ ہونا چاہیئے، ریاست ماں ہوتی ہے، سب کے لئے ساتھ ایک جیسا سلوک ہونا چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن اپنے وقت پر اور ایک ساتھ ہونے چاہئیں، الیکشن آئین کے مطابق ہونے چاہئیں، ایک شخص عدالتوں کا لاڈلا بنا ہواہے، لاڈلا تھانے نہیں آتا،عدالت پیش نہیں ہوتا، آج بھی لاڈلے کو ریلیف مل رہا ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ کیا الیکشن کمیشن آف پاکستان آئینی ادارہ ہے یا نہیں، کیا الیکشن کمیشن نے نہیں کہاکہ عمران خان نے فنڈز چھپائے، ملکی سیاست فارن فنڈنگ کیس سے شروع ہونی چاہیئے، غیرقانونی پیسے کہاں سے آئے اور کہاں گئے، اگر فنڈز لینا درست ہے تو سب کو اجازت ہونی چاہیئے، معاملے پر سوموٹو ایکشن ہونا چاہیئے تھا، الیکشن کمیشن نے واضح فیصلہ دیا تھا۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پولیس پر پپٹرول بم پھیکنے گئے، کتنےافراد گرفتار ہوئے، خاتون رہنما نے تسلیم کیا کہ کارکنان نے پیٹرول بم پھینکا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پرویزالہٰی کے گھر کا تقدس پامال نہیں کرنا چاہیئے تھا، پولیس عمران خان کو عدالتی حکم پر گرفتار کرنے گئی تھی، عمران خان کو فوری گرفتاری دینا چاہیئے تھی، لیڈر کو چوہے کی طرح چھپنا نہیں چاہیئے، آصف زرداری نے ذمہ دار شہری کی طرح گرفتاری دی تھی، لیڈر بہادری کے سامنے معاملات کا سامنا کرتا ہے۔
پی پی پی رہنما نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہر طرح کے کیسز کا سامنا کیا، پیپلزپارٹی نے کبھی کسی عدالت پر پتھر نہیں مارا، ایک شخص خاتون جج کا نام لے کردھمکی دیتا ہے، تمام جرائم جائز ہوجائیں توسب کو آسانی ہوگی۔
شرجیل میمن نے اعلیٰ عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ عمران خان کے تمام غیرقانونی کیسز کو جائز قرار دے دے، غیرقانونی فنڈنگ اور دھمکیاں دینا جائز ہے تو فیصلہ دے دیں۔
الیکشن کمیشن نے عمران کے چہرے سے شرافت اور ایمانداری کا نقاب اتار دیا، شرجیل
اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراطلاعات سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے لیڈروں کو گرفتار کرنے جب تمہارے دور میں پولیس آتی تھی تو ہمارے لیڈر گرفتاریاں دیتے تھے، تمہاری اور پرویزالہیٰ کی طرح ڈرپوک بن کر بھاگ نہیں جاتے تھے۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ منی لانڈرنگ کے ڈکلیئرڈ شہنشاہ تو عمران خود ہیں، الیکشن کمیشن کے فیصلے نے تمہارے چہرے سے شرافت اور ایمانداری کا نقاب اتار دیا، فرح گوگی اور عثمان بزدار کے ذریعے جو اربوں روپے بنی گالا میں جمع کیے گئے اس تاریخی کرپشن کا حساب تو تم جیسے ڈاکوؤں کو تو دینا پڑے گا۔
Comments are closed on this story.