Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

بابر اعظم کی شاداب خان کے والدین سے ملاقات، ویڈیو وائرل

شاداب کی والدہ نے بابراعظم کو گلے لگا کر دعائیں بھی دیں
شائع 28 اپريل 2023 03:44pm
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نائب کپتان شاداب خان کے والدین سے ملاقات کی جس کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

گزشتہ روز راولپنڈی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ کے بعد کپتان بابر اعظم کی ایک ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گردش کرنے لگی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں بابر اعظم پہلے شاداب کی والدہ سے گلے ملتے ہیں جس پر وہ بابر کی پیٹھ تھپتھپاتی ہیں۔

ویڈیو میں شاداب کی والدہ کو برقع پہنے حجاب میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ شاداب خان کے والد بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

ایک اور ویڈیو میں بابر اعظم کو شاداب خان کے والدین کے ساتھ تصاویر لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر شاداب خان ساتھ کھڑے مسکراتے نظر آرہے ہیں۔

صارفین کی جانب سے بابر اعظم کے اس رویے کو خوب سراہا گیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’بابر کی کامیابی کا راز یہی ہے‘۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ اس ویڈو میں ایسا لگ رہا ہے کہ ایک ماں اپنے سگے بیٹے کو گلے مل رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 5 ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں فخر زمان کی شاندار سینچری کی بدولت نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ کل راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔

rawalpindi

babar azam

Pakistan Cricket Team

shadab khan

odi series

PAKvsNZ