Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان نے ون ڈے کرکٹ میں بڑا سنگ میل عبور کرلیا

پاکستانی ٹیم یہ سنگ میل عبور کرنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن گئی
شائع 28 اپريل 2023 03:10pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ پی سی بی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ پی سی بی

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنلز میں بڑا سنگ میل عبور کرتے ہوئے 500 فتوحات مکمل کرلیں۔

روالپنڈی میں نیوزی لینڈ کو سیریز کے پہلے ون ڈے میں شکست دے کر قومی مینز کرکٹ ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنلز میں مجموعی طور پر 500 فتوحات مکمل کیں۔

قومی کھلاڑیوں ںے ڈریسنگ روم میں کیک کاٹ کر جشن منایا جبکہ پاکستانی ٹیم یہ اعزاز پانے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن گئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے 500 فتوحات اپنے 949 ویں ون ڈے انٹرنیشنل میں مکمل کیں۔

پاکستان سے قبل آسٹریلیا اور بھارت پانچ، پانچ سو ون ڈے میچز جیت چکے ہیں۔

آسٹریلیا نے 978 میچز کھیل کر 594 ون ڈے انٹرنیشنلز میں کامیابی حاصل کی جبکہ بھارت نے 1029 میں سے 539 ون ڈے انٹرنیشنل میچز اپنے نام کیے۔

گرین شرٹس نے اب تک سری لنکا کے خلاف 92، بھارت کے خلاف 73 اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 63، نیوزی لینڈ کے خلاف 57 اور زمبابوے کے خلاف 54 ون ڈے میچز میں کامیابی حاصل کی۔

اس کے علاوہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 34، بنگلادیش اور انگلینڈ کے خلاف 32، 32 میچز جیتے ہیں۔

rawalpindi

cricket

Pakistan Cricket Team

odi series

PAKvsNZ