Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جب تک ملک ڈبونے والوں کو کٹہرے میں نہیں لائینگے عوام کا اعتماد بحال نہیں ہوگا، جاوید لطیف

جب ایک پراجیکٹ لانچ کیا گیا تو ہم خیال ججز اور ہم خیال میڈیا کا سہارا لیا گیا، وفاقی وزیر
شائع 27 اپريل 2023 07:46pm
وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ (ن) میاں جاوید لطیف۔ فوٹو — فائل
وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ (ن) میاں جاوید لطیف۔ فوٹو — فائل

وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ (ن) میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ جب تک ملک کو ڈبونے والوں کو کٹہرے میں نہیں لائیں گے عوام کا اعتماد بحال نہیں ہوگا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ 75 سال سے سرکس چل رہا ہے، دل دکھتا ہے کہ پاکستان ڈوب رہا ہے، البتہ اس ملک کو ڈبونے والوں کو جب تک کٹہرے میں نہیں لائیں گے عوام کا اعتماد بحال نہیں ہوگا۔

چیف جسٹس کی مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نےکہا کہ دھرتی ماں پر پہلے بیٹے قربان ہوتے تھے لیکن آج دھرتی ماں کو ساسو ماں پر قربان ہوتے پہلی بار دیکھ رہے ہیں، کیا ساسو ماں کی بات کے بعد واضح نہیں ہو رہا کہ سہولت کاری ہو رہی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پہلے کہتے تھے فلاں سے جمہوریت کو خطرہ ہے، مگر اب تو ریاست کے لئے خطرہ پیدا ہو گیا، جب ایک پراجیکٹ لانچ کیا گیا تو ہم خیال ججز اور ہم خیال میڈیا کا سہارا لیا گیا۔

جاوید لطیف نے کہا کہ جب میں کہتا تھا آج بھی سہولت کاری ہو رہی ہے میری اپنی جماعت کے لوگ سخت ناراض ہوتے تھے۔

لیگی رینما نے کہا کہ کیا دنیا بھر میں عدالتی فیصلوں پر رائے زنی نہیں ہوتی، کیا پنجاب میں 63 اے کو دو بار ری رائٹ نہیں کیا گیا، جب 2017ء میں اس سفید عمارت سے آئین کی خلاف ورزی ہوئی اور پارلیمان ایکشن لیتا تو 63 اے ری رائٹ نہ ہوتا۔

PMLN

National Assembly

Mian Javed Latif