اگلا چاند گرہن کب ہو گا اور اسے کیسے دیکھا جاسکتا ہے
چاند گرہن ہونے کا مشاہدہ دنیا کے کن کن خطوں میں دیکھا جاسکے گا
ماسکو کے فلکیاتی مرکز نے کہا ہے کہ دنیا کے کئی خطوں میں مئی کے پہلے ہفتے میں چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جائے گا۔
اسی حوالے سے پریس سروس نے جاری بیان میں کہا کہ جمعہ 5 مئی 2023 کو دنیا کے کچھ خطوں میں افراد چاند کے مکمل گرہن ہونے کا مشاہدہ کرسکیں گے۔
مزید کہا کہ چاند گرہن 4 گھنٹے اور 17 منٹ تک جاری رہے گا ساتھ ہی چاند زمین کے سائے میں تقریباً مکمل طور پرغائب ہو جائے گا اور اس دوران اگر مطلع صاف ہوا تو اس کی شمالی ڈسک کا کنارہ عام آنکھ سے دیکھا جاسکے گا۔
چاند گرہن کا نظارہ روس، انٹارکٹیکا سمیت ایشیا کے بیشتر حصوں میں کیا جاسکے گا جبکہ جنوب مشرقی یورپ، آسٹریلیا، افریقہ، بحر اوقیانوس اور بحر ہند کے علاقوں کے افراد بھی چاند گرہن کا مشاہدہ کر پائیں گے۔
پاکستان
Moon
Moon Eclipse
مقبول ترین
Comments are closed on this story.