Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اذہان مرزا ملک اور سلمان خان کی ملاقات میں ثانیہ کہاں ہیں

ثانیہ کی بہن انعم مرزاملک نے دلچسپ ویڈیو شیئرکی
شائع 27 اپريل 2023 02:17pm

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان مرزا ملک بھی ابھی سے ’لائم لائٹ‘ میں رہتے ہیں، اذہان اوربالی ووڈ اسٹارسلمان خان کی ملاقات کی خبرسوشل میڈیا پروائرل ہے۔

ذرائع ابلاغ کو اس ملاقات کی خبرثانیہ مرزا کی چھوٹی بہن انعم مرزا کے انسٹاگرام سے ہوئی۔

انعم نے انسٹا پوسٹ میں پر ایک روزہ دبئی ٹرپ کی دلچسپ ویڈیوشیئرکی ہے جس میں دبئی کی سیر ، شاپنگ، اور کھانا پینا سبھی شامل ہے۔

اس وزٹ میں انعم کا ساتھ ان کے بھانجے اذہان نے دیا جنہوں نے خالہ کے ہمراہ ایک ریسٹورنٹ میں سلمان خان سے ملاقات بھی کی۔

انعم کی اس پوسٹ نے ثانیہ کےمداحوں کی سب سے زیادہ توجہ حاصل کی جنہوں نے سلمان کے ساتھ ازہان کی موجودگی پر تبصرے کیے اور ثانیہ کی کمی کو محسوس کیا۔

واضح رہے کہ بھارتی پنجاب کے گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث لارنس بشنوئی گینگ سے قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد سلمان خان نے اپنی سیکیورٹی خاصی سخت کررکھی ہے، وہ دبئی میں اپنی نئی فلم ’ کسی کا بھائی کسی کی جان’ کی تشہیرکیلئے موجود تھے۔

dubai

Salman Khan

Sania Mirza

Izhaan Mirza Malik