Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کو ون ڈے کرکٹ میں نمبر ون بننے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں اس وقت پاکستان پانچویں نمبر پر موجود ہے
شائع 27 اپريل 2023 01:43pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ پی سی بی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ پی سی بی

پاکستان کو آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لئے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے پانچوں میچز جیتنا ضروری ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق پاکستان پانچویں جبکہ نیوزی لینڈ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

پہلے نمبر پر آسٹریلیا جبکہ بھارت اور انگلینڈ تیسرے اور چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم اگر نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچز کی ون ڈے سیریز 0-5 سے جیت لیتی ہے تو پاکستان ون ڈے کرکٹ میں دنیا کی نمبر ون ٹیم بن جائے گی، صرف ایک وائٹ واش پاکستان کو پانچویں نمبر سے نمبر ایک بنا دے گا۔

خیال رہے کہ 2003 میں سابق کرکٹر محمد یوسف کی کپتانی میں پاکستان نے ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کیا تھا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

دوسری جانب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 کے بعد اب 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آج سے آغاز ہورہا ہے ، راولپنڈی میں پہلا ٹاکرا آج سہ پہر ساڑھے 3 بجے شروع ہوگا۔

پریکٹس سیشن میں کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہونے والے بلے بازحارث سہیل کی میچ میں شرکت مشکوک ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 110 ون ڈے میچز کھیلے گئے، جن میں سے 56 میں فتح کے ساتھ پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔

نیوزی نے 50 میچز میں فتح سمیٹی، 3 میچ بغیر نتیجے کے ختم ہوئے جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز 2-2 سے برابر رہی تھی۔

ایشیا کپ اور ورلڈ کپ سے قبل سیریز بہت اہم ہے، بابراعظم

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کہتے ہیں ایشیا کپ اور ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز بہت اہم ہے، سیریز سے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مدد ملے گی۔

کپتان پاکستان ٹیم نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم کا کمبی نیشن بہت اچھا ہے۔

rawalpindi

cricket

ICC

ODI Ranking

white wash

odi series

PAKvsNZ