Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے شہری 75 روپے کا نیا نوٹ استعمال کرنے سے انکاری کیوں؟

اسٹیٹ بینک نے نوٹ پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی یوم آزادی پرجاری کیا تھا
اپ ڈیٹ 27 اپريل 2023 11:53am

پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی یوم آزادی پراسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے جانے والے 75 روپے کے یادگاری نوٹ سے متعلق ابہام کے باعث شہری اسے استعمال کرنے سے ہچکچا رہے ہیں۔

گو شہریوں کی جانب سے 75 روپے کا نوٹ استعمال بھی کیا جارہا ہے تاہم بیشتر اسے قبول کرنے سے انکارکر رہے ہیں۔

نوٹ استعمال نہ کرنے کی وجوہات میں غلط معلومات اور آگاہی کے فقدان کابڑا عمل دخل ہے۔

عوام کی جانب سے افواہوں پرکان دھرکر 75 روپے کے نوٹ کے لین دین سے انکار پر دکاندار بھی پریشان ہیں جن کا کہنا ہے کہ گاہک یہ نوٹ لیتے ہی نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے گزشتہ سال 75 روپے کا یادگاری نوٹ عوامی لین دین کے لیے جاری کیا تھا ۔

پاکستان

State Bank Of pakistan