Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

طالبان نے کابل ائیرپورٹ حملے میں ملوث داعش کا ’ماسٹر مائنڈ‘ ہلاک کردیا

دھماکے میں تقریباً 170 افغان باشندے اور 13 امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے
اپ ڈیٹ 26 اپريل 2023 04:41pm
تصویر/ اے ایف پی فائل
تصویر/ اے ایف پی فائل

امریکی ایوانِ صدر وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان سیکیورٹی فورسز نے کابل ائیرپورٹ پر خودکش بم حملے میں ملوث عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے ’ماسٹر مائنڈ‘ کو ہلاک کردیا ہے۔

خودکش بمبار نے 26 اگست 2021 کو افغانستان سے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے ائیرپورٹ کے احاطے میں ہجوم کے درمیان ایک ڈیوائس سے دھماکا کیا۔

دھماکے کے نتیجے میں تقریباً 170 افغان باشندے اور 13 امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ دھماکا افغانستان میں اب تک کے ہونے والے دھماکوں میں سے سب سے خطرناک تھا۔

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے داعش کے ’ماسٹر مائنڈ‘ کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طالبان حکام نے اسے مار دیا ہے۔

جان کربی کا مزید کہنا تھا کہ یہ داعش کا اہم رکن تھا جو ایبی گیٹ جیسی کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں براہ راست ملوث تھا۔ اس کےعلاوہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئی جبکہ طالبان نے اس پر تبصرہ نہیں کیا ہے۔؎

قبل ازیں، امریکی صدرجو بائیڈن کو 20 برس کے بعد امریکی افواج کے افغانستان سے انخلاء کے فیصلے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

afghanistan

ISIS

Taliban