Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سعودی عرب: متعدد حادثات کے بعد سڑک کا خطرناک حصہ 4 ماہ کیلئے بند

ایک ماہ قبل اسی مقام پربس حادثے میں20 عمرہ زائرین جاں بحق ہوئے تھے
شائع 26 اپريل 2023 10:07am
خطرناک سڑک جنوب مغربی سعودی عرب کےعلاقےعیسر کے پہاڑی علاقوں کو آپس میں ملاتی ہے - تصویرالعربیہ
خطرناک سڑک جنوب مغربی سعودی عرب کےعلاقےعیسر کے پہاڑی علاقوں کو آپس میں ملاتی ہے - تصویرالعربیہ

سعودی عرب کی ایک سڑک پرمتعدد حادثات کے بعد اس کے خطرناک حصے کو چار ماہ کے لیے بند کردیا گیا۔

سعودی روڈ زاتھارٹی کے مطابق ’عقبہ شعائر‘ روڈ کے ایک حصے کو 4 ماہ کے لیے بند کیا جارہا ہے۔

اس سڑک پر ایک ماہ قبل بھی عقبہ کے مقام پر عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوئی تھی جس میں 20 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 29 افراد زخمی ہوئے تھے۔

یہ خطرناک سڑک جنوب مغربی سعودی عرب کےعلاقےعیسر کے پہاڑی علاقوں کو آپس میں ملاتی ہے اس کے ساتھ یہ سڑک نجران اور ریاض، جازان، الباحہ اور مکہ مکرمہ کے علاقوں میں رابطے کا ذریعہ ہے۔

سعودی روڈز اتھارٹی نے چھوٹی گاڑیوں کے لیے متبادل سڑکوں کی نشاندہی کی ہے، جبکہ ’عقبہ شعار‘ روڈ پر صرف ٹرکوں کو صبح چھ سے شام چھ بجے تک گزرنے کی اجازت ہوگی ، جبکہ شام چھ سے صبح چھ بجے تک سڑک مکمل بند رہے گی۔

Saudi Arabia

Road Accident