Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: راہ چلتی خاتون نے ڈاکوؤں کو فرار ہونے پرمجبور کردیا، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا صارفین خاتون کی بہادری کو سراہ رہے ہیں
شائع 26 اپريل 2023 09:49am
اسکرین گریب/ ٹوئٹر
اسکرین گریب/ ٹوئٹر

طویل عرصے سے کراچی میں امن وامان کی مخدوش صورتحال میں بہتری کی منتظر عوام شاید اب مایوس ہونے لگی ہے، اپنی مدد آپ کے تحت ڈکیتوں سے بچنے کیلئے اب خواتین نے بھی پستول رکھنا شروع کردیے۔

سوشل میڈیا پر ایک سی سی ٹی وی فوٹیج ویڈیو بہت وائرل ہے جس میں 3 موٹرسائیکل سوارنوجوان راہ چلتی خاتون کو لوٹنے کی غرض سے پہنچے تو انہیں لینے کے دینے پڑگئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا کہ قدرے سنسنان گلی میں عبایا میں ملبوس خاتون کے پیچھے جانے والے ڈکیتوں نے خاتون کے سامنے آکر موٹرسائیکل روک دی ، اس سے قبل کہ وہ کوئی چھینا جھپٹی کرتے ، خاتون نے اچانک ہی ان پرپستول تان لیا۔

پستول دیکھتے ہی کم عمر ڈکیت فوراً موٹرسائیکل گھما کر وہاں سے فرار ہوگئے۔

خاتون کی بہادری دیکھ کرسوشل میڈیا صارفین اپنے تبصروں میں انہیں سراہتے ہوئے اپنی حفاظت کیلئے ایسے اقدامات کو ضروری قراردے رہے ہیں۔

karachi

CCTV

Dacoity

Pistol