Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھوٹکی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو ہلاک، اسلحہ برآمد

ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہوسکی
شائع 26 اپريل 2023 08:38am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

گھوٹکی میں قادرپور لنک روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو مارے گئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ اے سیکشن گھوٹکی پولیس گزشتہ درمیانی شب گشت پر تھی کہ قادرپو لنگ روڈ پر مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوگیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہوسکی۔

مارے جانے والے ڈاکوؤں سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

ڈاکوؤں کی لاشیں تحصیل اسپتال گھوٹکی منتقل کردی گئی ہیں۔

Police Encounter

Ghotki

dacoits killed