Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب انتخابات: تحریک انصاف آج سے الیکشن مہم کا آغاز کرے گی

عمران خان شام 5 بجے الیکشن مہم کا آغاز کریں گے
شائع 25 اپريل 2023 11:09am
فوٹو۔۔۔۔ پی ٹی آئی
فوٹو۔۔۔۔ پی ٹی آئی

پنجاب میں انتخابات کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج سے الیکشن مہم شروع کرے گی، سابق وزیراعظم عمران خان الیکشن مہم کا آغاز کریں گے۔

پی ٹی آئی کے 27 ویں یوم تاسیس کے موقع پر انتخابی مہم کا آغاز آج ہوگا، عمران خان شام 5 بجے الیکشن مہم کا آغاز کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی ویڈیو لنک پر کارکنوں سے بھی خطاب کریں گے، اس حوالے سے لبرٹی چوک پر بڑی اسکرین بھی لگائی جائے گی۔

پارٹی چیئرمین عمران خان کے ترجمان اظہر مشوانی نے گزشتہ روز اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ 25 اپریل کو پاکستان تحریک انصاف کے 27ویں یوم تاسیس کے دن پنجاب میں الیکشن کمپین کا باضابطہ آغاز کیا جائے گا، صوبائی اسمبلی کے تمام ٹکٹ ہولڈرز اپنے اپنے حلقے میں ریلیاں نکالیں گے، حلقوں میں ٹکٹ ہولڈرز کی ریلیوں کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خطاب کی اسکریننگ بھی کی جائے گی۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے بھی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ آج سے انشاء اللہ پنجاب کے تمام حلقوں میں تحریک انصاف الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز کر دے گی، یہ تیار ہوں نہ ہوں، ہم تیار ہیں۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 14 مئی کو پنجاب میں عام انتخابات کے انعقاد کا حکم دے رکھا ہے۔

pti

imran khan

lahore

Supreme Court of Pakistan

Election Campaign

Asad Umer

azhar mishwani

Punjab Elections