Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

افتخار احمد سے سب سے زیادہ عیدی کس کھلاڑی نے لی؟

پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں افتخار احمد کو عیدی دیتے دیکھا جا سکتا ہے
شائع 25 اپريل 2023 09:57am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب/ پی سی بی ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب/ پی سی بی ٹوئٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ”چاچا“ افتخار احمد نے بالاآخر ٹیم کے کھلاڑیوں میں عیدی بانٹ دی۔

چند روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ڈریسنگ روم کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم، محمد رضوان سمیت دیگر کھلاڑیوں نے افتخاراحمد سے عیدی کا تقاضہ کیا تھا۔

بعد ازاں افتخار احمد کی جانب سے سوشل میڈیا صارفین سے مشورہ مانگا گیا تھا کہ کیا میرا ان لوگوں کو عیدی دینا بنتا ہے۔

اب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک اور دلچسپ ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں افتخار احمد کو پاکستانی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو عیدی دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افتخار احمد نے پانچویں ٹی 20 سے پہلے ڈریسنگ روم میں عیدی کے لفافے تقسیم کیے۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کھلاڑی کافی خوش نظر آئے اور کھلاڑیوں نے افتخار احمد سے ہنسی مذاق بھی کیا۔

شاداب خان نے عیدی کا لفافہ کھول کردکھایا کہ اس میں 500 روپے ہیں۔

شاداب خان نے افتخار احمد کی جانب سے ملنے والی عیدی کا لفافہ کھولتے ہوئے دکھایا کہ اس میں 500 روپے ہیں۔

فہیم اشرف نے افتخار احمد سے اپنا لفافہ لینے کے بعد ایک اور لفافہ چالاکی سے حاصل کیا، اس طرح وہ افتخار احمد سے سب سے زیادہ عیدی لینے والے قومی کھلاڑی رہے۔

babar azam

lahore

mohammad rizwan

iftikhar ahmed

PAKvsNZ

Eid ul Fitr Celebration