Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

لکی مروت میں آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک، انسپکٹر جاوید شہید

آپریشن کے دوران دو اہلکار زخمی ہوئے، انسپکٹر جاوید دوران علاج چل بسے، پولیس ذرائع
اپ ڈیٹ 24 اپريل 2023 09:04pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

خیبرپختونخوا کے شہر لکی مروت میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

لکی مروت کے نواحی گاؤں پہاڑ خیل تھل میں خیبر پختونخوا محکمہ انسدادِ دہشت گردی پولیس بنوں نے مقامی پولیس کے ہمراہ آپریشن کا آغاز کیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں تحسین اللہ اور نعمان شامل ہیں جو پہاڑخیل تھل کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو سی ٹی ڈی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں انسپکٹر جاوید بائیست خیل اور اے ایس آئی عرفان شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران زخمی انسپکٹر جاوید زخموں چل بسے، انسپکٹر جاوید کو خلیفہ گل نواز اسپتال بنوں منتقل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ دہشت گردوں نے لکی مروت شہر میں آئی ایس آئی سے پچھلے ماہ ریٹائرڈ ہونے والے کرنل مقرب خان کو ان کے حجرے میں فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔ وہ اپنے حجرے میں لوگوں سے عید مل رہے تھے۔ دہشت گردی کے اس واقعہ کے بعد لکی مروت میں آپریشن کیا گیا۔

CTD operation

kp police

Pakistan Law and order situation