Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
11 Rajab 1446  
Live
Politics April 24 2023

حکومت کا انتخاب کے انعقاد سے انکار دستور پر حملہ ہے، عمران خان

آئین کا قتل روکنے کے لئے ہم میدانِ عمل میں ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین
شائع 24 اپريل 2023 10:26pm
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان۔ فوٹو — اے ایف پی
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان۔ فوٹو — اے ایف پی

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کیجانب سے انتخاب کے انعقاد سے انکار دستور پر حملہ ہے۔

لاہور میں صحافیوں اور اینکرز سے ملاقات کے دوران عمران خان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے انتخاب کے انعقاد سے انکار دستور پر حملہ ہے، اپنے مفادات کے لئے آئین سے انحراف کے نتائج تباہ کن ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے قیام کا مقصد ہی ملک میں عدل و انصاف کا قیام ہے، آئین کا قتل روکنے کے لئے ہم میدانِ عمل میں ہیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قانون سے بالاتر طبقہ ملک میں فسطائیت و وحشت کی تاریخ رقم کررہا ہے، چوروں کو قبول کروانے کے لئے قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں،بےگناہ نوجوانوں کے اغواء اور ان پر عقوبت و تشدد کا سفاک سلسلہ جاری ہے۔

Read More

الیکشن پر پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ انتخاب میری یا تحریک انصاف کی نہیں، ملک و قوم کی ضرورت ہے، آئین الیکشن میں 90 روز سے تجاوز کی اجازت نہیں دیتا۔

ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ خصوصاً سپریم کورٹ قوم کی امیدوں کا واحد مرکز ہے، ہر کارکن اور قوم آئین کی بالادستی کے لئے عدلیہ کی پشت پر کھڑی ہے۔

صوبے سے متعلق بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اندرون سندھ بہت زیادہ غربت ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت کا پیسہ لانچز میں دبئی چلاجاتا ہے، البتہ ہم کوشش کریں گے ان علاقوں میں پیسہ خرچ کریں جو پیچھے رہ گئے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ میری جدوجہد کو کل 27 سال ہوجائیں گے، طاقتور انصاف آنے نہیں دیتا، ایک بار انصاف قائم کردیں تو معاشرہ آزاد ہوجاتا ہے۔

چیف جسٹس اپنی ساس کی بجائے قوم کی بات سن کر فیصلے کریں، وزیر داخلہ

1971 کے متنازعہ الیکشن کی وجہ سے مشرقی پاکستان بنگلادیش بنا، رانا ثناء
شائع 24 اپريل 2023 07:54pm
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ۔ فوٹو — اے پی پی/ فائل
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ۔ فوٹو — اے پی پی/ فائل

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان اپنی ساس کی بجائے قوم کی بات سن کر فیصلے کریں۔

فیصل آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کہنے کو سیاستدان ہیں لیکن ان میں کوئی سیاستدانوں والی بات نہیں، وہ اپوزیشن میں ہیں تو حکومت سے بات کرنے کے روادار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں مخالف سے بات کرنے سے بہتر ہے مر جاؤں، سیاسی مخالفت کو ذاتی دشمنی بنانے سے معاشرہ نہیں چل سکتا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مشکل ترین حالات میں اپنی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان کا عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدہ پورا کرتے یہاں تک پہنچ گئے، اب آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری ہوگئی ہیں۔

Read More

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر ہمیں پنجاب الیکشن میں کامیابی حاصل ہوئی تو عمران خان اسے قبول نہیں کریں گے، صوبے میں ہماری حکومت بنی تو عام انتخابات میں دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ انصاف نہیں ہوگا کیونکہ وہ الیکشن صاف و شفاف نہیں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 1971 کے متنازعہ الیکشن کی وجہ سے مشرقی پاکستان بنگلادیش بنا، اس الیکشن کے نتیجے میں اتنا فساد برپا ہوا کہ 11 سال تک ملک میں مارشل لاء لگا رہا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کی ساس کی مبینہ آڈیو لیک کے ردعمل میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ چیف جسٹس اپنی ساس صاحبہ کی بجائے قوم کی بات سن کر ان کے حق میں فیصلے کریں اور ملک میں بیک وقت انتخابات کرائے جائیں۔

پنجاب، کے پی الیکشن اور مشاورتی عمل سے متعلق گفتگو کیلئے کابینہ اجلاس طلب

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور بھی کیا جائے گا، ذرائع
شائع 24 اپريل 2023 05:06pm
وفاقی کابینہ اجلاس۔ فوٹو — فائل
وفاقی کابینہ اجلاس۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کل بروز بدھ وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیاجائے گا جب کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کل ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں سیاسی جماعتوں سے مشاورتی عمل سے متعلق بات چیت بھی ہوگی۔

Read More

پی ٹی آئی کارکنان کا ٹکٹوں کی تقسیم پر زمان پارک کے باہر احتجاج

زمان پارک کے باہر مظاہرے میں پیرا شوٹر نامنظور کے نعرے
شائع 24 اپريل 2023 04:46pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم پر احتجاج کیا گیا۔

پی ٹی آئی پی پی 110 فیصل آباد اور پی پی 150 لاہور کے کارکنوں نے زمان پارک کے باہر مظاہرے میں پیرا شوٹر نامنظور کے نعرے لگائے۔

عمران خان کی رہائشگاہ کے بار احتجاج میں فیصل آباد سے تحریک اںصاف کے ناراض کارکنان کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں شفافیت کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔

اس کے علاوہ سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی 150 قیصر انور عوان کے حامیوں کا کہنا تھا کہ اس بار ٹکٹ قیصر بٹ کو نہیں ملا جو کہ نا انصافی ہے، اگر عمران خان انصاف کی بات کرتے ہیں تو اس ٹکٹ کا انصاف کریں۔

Read More

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے راجا یاور کمال ٹکٹ نہ ملنے پر اپنی ہی جماعت کے خلاف الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کرچکے ہیں۔

دوسری جانب پنجاب میں انتخابات کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کی آج سے شروع ہونے والی الیکشن مہم منسوخ کر دی گئی۔

پی ٹی آئی نے آج سے لاہورمیں انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، اس حوالے سے لبرٹی چوک پر ہونے والا جلسہ بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی توڑے بغیر مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکیں گے، چوہدری پرویز الہٰی

مسلم لیگ ن کی طرف سے بائیکاٹ کی باتیں اعتراف شکست ہیں، صدر پی ٹی آئی
شائع 24 اپريل 2023 04:38pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کرنے کے بجائے بدستور سپریم کورٹ کے خلاف منظم مہم چلا رہی ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے لاہور میں سیاسی رہنماؤں سے ملاقات میں کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف سپریم کورٹ کو چکمہ دینے میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے، حکومت ایک تاریخ پر الیکشن میں سنجیدہ ہوتی تو قومی اسمبلی توڑنے کا اعلان کرتی، قومی اسمبلی توڑے بغیر مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کی طرف سے دی گئی مذاکرات کی مہلت ختم ہونے والی ہے، حکومت مذاکرات کرنے کے بجائے بدستور سپریم کورٹ کے خلاف منظم مہم چلا رہی ہے، مذاکرات کو تاخیری حربے کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔

پی ٹی آئی صدر نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ کا ٹکٹ کوئی مفت میں لینے کو بھی تیار نہیں، الیکشن کا بائیکاٹ کرکے ن لیگ اپنا بھرم قائم رکھنا چاہتی ہے، صوبے میں تحریک انصاف کی جیت اور اس کی حکومت اب نوشتہ دیوار ہے۔

Read More

پرویز الہٰی سے جن سیاسی رہنماؤں نے ملاقات کی ان میں سابق ضلع ناظم چوہدری شفاعت حسین، چوہدری محمد الہٰی، چوہدری حسن الہٰی، شجاعت نواز اجنالہ، شیخ شہکاز اسلم، ذوالفقار گھمن، مہر کاشف اور دیگر رہنما شامل تھے۔ ملاقات میں چوہدری وجاہت حسین اور راسخ الہٰی بھی شریک تھے۔

اب الیکشن باجوہ اور ساس کے کہنے پر نہیں اپنے وقت پر ہوگا، مریم اورنگزیب

آئین،عدل جب داماد، بیگمات، بچوں، ساس کے مشورے کی نذر ہو تو عمران جیسے فتنے کو بھگتنا پڑتا ہے، وفاقی وزیر
شائع 24 اپريل 2023 03:26pm
فوٹو ـــ فائل
فوٹو ـــ فائل

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے آئین اور عدل جب داماد، بیگمات، بچوں، ساس کے مشورے کی نذر ہو تو پاکستان کو عمران جیسے فتنے کو بھگتنا پڑتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے ٹوئٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر وار کرتے ہوئے لکھا کہ ”تم نے سماج ،اخلاق، سیاست ، معیشت تہس نہس کی، ذہنوں میں زہر گھولا، دلوں میں نفرت بھری، سیاست کو کو گندا، ملک کو مفلوج کیا ۔ بے شرم تم نے باجوہ کے کہنے پہ اسمبلیاں کیوں توڑیں؟ اقتدار کی خاطر پنجاب اور پختونخواہ کے عوام کی تو ہین، نمائندوں کی تضحیک کی، انکی منتخب اسمبلیاں تحلیل کردیں“۔

وفاقی وزیر نے الزامات کی بارش کرتے ہوئے کہا کہ آئین اور عدل جب داماد، بیگمات، بچوں، ساس کے مشورے کی نذر ہو جائے تو ملک کو عمران جیسے فتنے، چور، جھوٹے، مہنگائی اور بے روزگاری بھگتنا پڑتی ہے، اب الیکشن باجوہ اور ساس کے کہنے پر نہیں اپنے وقت پر ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ پہلا سربراہ ہے جس کے بیان کی تردید اُس کی اپنی جماعت کا آفیشل اکاؤنٹ کر رہا ہے، ”جو عمران نے کہا وہ عمران نے نہیں کہا“ عوام کے ذہنوں کے ساتھ اور نہ کھیلو، قوم کے منہ پرجھوٹ نہ بولو، اسی لئے فراڈیے کو کالا کنستر منہ پہ چڑھانا پڑتا ہے،عمران خان نے ملک کومفلوج کیا۔

Read More

مریم اورنگزیب نے ٹوئٹ میں لکھا کہ “دھمکی سے ضمانت کا ریلیف پیکج لو، چیف جسٹس نے اگر آئین کی دستک نہیں بلکہ ساس کے خوف بچوں اور بیگمات کے مشورے سے تمہارے حق میں فیصلہ دیا تو یہ اب ہم ہونے نہیں دیں گے، آئین سے کھلواڑ کرنے والوں کو نہ قوم بخشے گی اور نہ ہم چھوڑیں گے۔

مسلم لیگ ن گن پوائنٹ پر سپریم کورٹ سے فیصلہ چاہتی ہے، اسد قیصر

ملک میں پھیلتی انارکی کو ختم کرنے کا واحد حل انتخابات ہیں، سابق اسپیکر قومی اسمبلی
شائع 24 اپريل 2023 02:46pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ ماننے کے لیے تیار ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن گن پوائنٹ پر سپریم کورٹ سے فیصلہ کروانا چاہتی ہے، سیاسی کشیدگی ختم کرنے اور معاملات آگے بڑھانے کے لیے سپریم کورٹ نے اچھا موقع دیا ہے۔

قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر نے مزید کہا کہ ہم سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ ماننے کے لیے تیار ہیں، ہم سنجیدہ ہیں اور آئین کے مطابق معاملات حل کرنا چاہتے ہیں۔

اسد قیصر نے ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کا حل بتاتے ہوئے کہا کہ ملک میں پھیلتی انارکی کو ختم کرنے کا واحد حل انتخابات ہی ہیں۔

Read More

جنگ زدہ سُوڈان سے427 پاکستانیوں کی وطن واپسی کا عمل شروع

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی آج نیوزسے بات چیت
اپ ڈیٹ 24 اپريل 2023 03:38pm
پاکستانیوں کے2قافلےمحفوظ مقام کی طرف روانہ ہوگئےہیں، ترجمان - تصویر/ ٹوئٹر
پاکستانیوں کے2قافلےمحفوظ مقام کی طرف روانہ ہوگئےہیں، ترجمان - تصویر/ ٹوئٹر

ترجمان دفترخارجہ نے سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا سے متعلق کہا ہے کہ دو پاکستانی قافلے جنگ زدہ علاقوں سے محفوظ مقامات کی جانب روانہ ہوگئے ہیں اور وہاں سے پاکستانیوں کو ہوائی جہاز یا فیری کے ذریعے نکالا جائے گا۔

سوڈان سے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کا پلان کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور وزیراعظم 72 گھنٹے سے جاری ہنگامی پلان کی نگرانی خود کر رہے ہیں۔ اب تک 427 پاکستانی بحفاظت پورٹ سوڈان پہنچ گئے جہاں سے تمام پاکستانیوں کو وطن لایا جائے گا جبکہ پاکستانیوں کیلئےخوراک کا انتظام بھی حکومت پاکستان نے کیا ہے۔

سوڈان سے خصوصی طیاروں سے پاکستانیوں کی واپسی شروع ہوگئی ہے جبکہ دوست ممالک اورپاکستانی سفارت خانےانخلا میں مدد کررہے ہیں۔

وزیراعظم نے بلاول بھٹو، حناربانی، وزارت خارجہ کے حکام کو شاباش دی ساتھ ہی عسکری حکام، متعلقہ ذمہ داران کی فرض شناسی کی تعریف کرتے ہوئے ایئرچیف، ڈی جی آئی ایس آئی کو خراج تحسین پیش کیا۔

Read More

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے آج نیوزسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کو نکالنے کا مربوط پلان تیار کیا گیا ہے سیکرٹری خارجہ ڈاکٹراسد مجید خان مسلسل رابطے میں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سوڈان اور ہمسائیہ ممالک کے سفیروں سے رابطے جاری ہیں جبکہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے سعودی ہم منصب سے رابطہ کیا ہے اور ایک پاکستانی ائیرہوسٹس خرطوم سے سعودیہ پہنچ چکی ہیں۔

یاد رہے کہ جنگ زدہ سوڈان سے غیر ملکی شہریوں کے انخلا کا عمل جاری ہے جبکہ سعودی عرب نے 91 اور دیگرممالک نے 66 شہری نکالے ہیں۔

امریکا نے 100، فرانس نے دو سو افراد کو نکالا جبکہ عمان اور برطانیہ نے بھی اپنے سفارتی عملے کو نکال لیا۔ سوڈان میں جھڑپوں میں اب تک 400 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سوڈان میں اقتدار پر قبضے کی جنگ میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے حمایتوں کی اس لڑائی میں اب تک 415 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں مقیم پاکستانی انجینئر محمد حسن سمیع نے نیوز ایجنسی اے ایف پی سے بات چیت کرتےہوئے بتایا کہ عید پر صورتحال کشیدہ رہی، آنے والے دنوں میں حالات خراب ہوتے نظر آرہے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ سے خیر و عافیت کی دعا ہے۔

مزید پڑھیں: سوڈان میں محصور پاکستانیوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت، صورتحال پر وزیراعظم کی بھی گہری نظر

سوڈان میں پاکستانیوں کے تحفظ اور سلامتی سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سوڈان کی صورتحال پر گہری نظر ہے، پاکستانی شہریوں سے متعلق اقدامات کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

گزشتہ سال سب سے زیادہ فنڈنگ پاکستان کیلئے کی گئی، ایشیائی ترقیاتی بینک

'پاکستان کی معیشت کوسب سے زیادہ نقصان سیلاب نے پہنچایا'
اپ ڈیٹ 24 اپريل 2023 03:07pm
تصویر/ اے ایف پی
تصویر/ اے ایف پی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا کہ پاکستانی معیشت کو سب سے زیادہ نقصان سیلاب نے پہنچایا اور گزشتہ سال سب سے زیادہ فنڈنگ پاکستان کیلئے کی گئی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالرفراہم کئے، جبکہ سیلاب سے پاکستان میں بڑے پیمانے پرفصلیں تباہ ہوئیں اورفصلوں کی تباہی سے پاکستان میں طلب و رسد کا توازن خراب ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان میں سیلاب سے 1723 افراد ہلاک ہوئے اور پاکستان کی معیشت کو30 ارب ڈالرکا نقصان پہنچا جبکہ موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات سے بچنے کیلئے ماہرین کی ضرورت ہے۔

Read More

طلال چوہدری کا چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

چیف جسٹس کی ساس کی آڈیو ہمارے مؤقف کی تائید ہے، طلال چوہدری
شائع 24 اپريل 2023 11:44am

رہنما (ن) لیگ طلال چوہدری نے چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی ساس کی آڈیو ہمارے مؤقف کی تائید ہے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان ملک کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہا ، اس نے غریب کی روٹی بھی نہیں چھوڑی جبکہ میاں نوازشریف کو ایک سازش کے تحت ہٹایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سہولت کاری کیلئے ماحول بنایا جارہا ہے اورعمران خان کولانے کیلئے مخصوص قسم کے فیصلے سنائے گئے، ملک کو آئین کے مطابق چلایا جائے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ آڈیولیکس کی تحقیقات کیوں نہیں ہوتیں یہ آڈیو بھی ہماری مؤقف کی تائید کررہی ہے، نئے قانون کے تحت قائم بینچزکے فیصلے مانے جائیں گے۔

Read More

مزید کہا کہ نئے قانون کے تحت بینچ نہ بنا تو فیصلہ قبول نہیں کریں گے فیصلے آئین نہیں، ایک شخص کی مرضی سے ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کومستعفی ہوجانا چاہئے، نااہلوں کواہل قرار دینے کے فیصلے قبول نہیں کریں گے۔

’اسٹاف لیول معاہدے کیلئے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری ہوگئیں‘

سعودیہ، یواےای نے فنانسنگ سے متعلق آئی ایم ایف کوآگاہ کردیا، وزیرخزانہ
اپ ڈیٹ 24 اپريل 2023 02:38pm
تصویر/ اے ایف پی
تصویر/ اے ایف پی

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کی تمام شرائط پوری ہوگئیں۔

وفاقی وزیرخزانہ نے جیو نیوزسے بات کرتے ہوئے اُمید ظاہرکی کہ آئی ایم ایف جلد اسٹاف لیول معاہدہ کرکے ایگزیکٹو بورڈ سے منظور کرائے گا۔

مزید پڑھیں: تمام شرائط پوری، پاکستان بیل آؤٹ معاہدے پرجلد دستخط کے لیے پُرامید

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور یو اے ای نے فنانسنگ کے بارے میں آئی ایم ایف کو آگاہ بھی کردیا ہے۔

Read More

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو دو ارب ڈالر دیے گئے ہیں جبکہ یو اے ای نے بھی آئی ایم ایف کو پاکستان کو ایک ارب ڈالر فراہم کرنے کی تصدیق کی ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب نے مہمند ڈیم پروجیکٹ کیلئے 24 کروڑ ڈالرکا قرض دیدیا

اس قبل آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا تھا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے اہم بیل آؤٹ حاصل کرنے کے لیے تمام شرائط پوری کرلی ہیں۔

پاکستان کی وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انٹونیٹ مونیسو سیح پُریقین ہیں کہ وہ بہت جلد عملے کی سطح کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔

پی ٹی آئی نے پنجاب الیکشن کیلئے آج سےشروع کی جانے والی مہم منسوخ کردی

' 27ویں یوم تاسیس کے دن الیکشن کمپین کا باضابطہ آغاز کیا جائے گا'
شائع 24 اپريل 2023 11:03am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب میں انتخابات کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کی آج سے شروع ہونے والی الیکشن مہم منسوخ کر دی گئی۔

پی ٹی آئی نے آج سے لاہورمیں انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، اس حوالے سے لبرٹی چوک پر ہونے والا جلسہ بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

پارٹی چیئرمین عمران خان کے ترجمان اظہرمشوانی کے مطابق 25اپریل کو پاکستان تحریک انصاف کے 27ویں یوم تاسیس کے دن پنجاب میں الیکشن کمپین کا باضابطہ آغاز کیا جائے گا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنی ٹویٹ میں اظہرمشوانی نے لکھا کہ صوبائی اسمبلی کے تمام ٹکٹ ہولڈرزاپنے اپنے حلقے میں ریلیاں نکالیں گے۔

Read More

حلقوں میں ٹکٹ ہولڈرزکی ریلیوں کے دوران چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خطاب کی سکریننگ بھی کی جائے گی۔

پیپلزپارٹی کا کل پنجاب میں ہونے والا احتجاج ملتوی

نئی تاریخ کا اعلان قیادت کے مشورے سے کریں گے، رانا فاروق
اپ ڈیٹ 24 اپريل 2023 06:50pm
پیپلزپارٹی کا سندھ کےبعد پنجاب میں بھی کل احتجاج کا اعلان - تصویر فائل
پیپلزپارٹی کا سندھ کےبعد پنجاب میں بھی کل احتجاج کا اعلان - تصویر فائل

ملک بھرمیں ایک ہی روز الیکشن کے لئے پیپلزپارٹی کی جانب سے کل ہونے والا احتجاج ملتوی کردیا گیا۔

خیال رہے کہ پیپلزپارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر رانا فاروق سعید نے کارکنوں کو کل دوپہر تین بجے مظاہرے کرنے کی کال دی تھی۔

Read More

ان کا کہنا تھا کہ احتجاج میں ضلعی تنظیمیں، ٹکٹ ہولڈرز بھرپور شرکت کریں اور صوبوں اور مرکز میں الگ الگ الیکشن قبول نہیں ہیں۔

رانا فاروق سعید نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کی شق 69 کے تحت ایک ہی دن الیکشن ہونے چاہئیں الگ الگ انتخابات ملک تقسیم کرنے کے مترادف ہوگا۔

جنرل باجوہ نے کہا الیکشن کیلئے پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومتیں گرا دیں، عمران خان

باجوہ نے دباؤ ڈال کر توسیع لی، دوبارہ لینا چاہتے تھے، الیکشن آگے بڑھے تو تحریک چلائیں گے، عمران خان
اپ ڈیٹ 24 اپريل 2023 01:35am

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت سے پی ٹی آئی کا کوئی رابطہ نہیں ہوا، اسد قیصر کو بات کرنے کا مینڈیٹ دیا ہی نہیں، بات چیت کا مینڈیٹ صرف شاہ محمود کو دیا اور ان سے کسی نے بات نہیں کی، مجھے خوف ہے کہ مذاکرات کے بہانے یہ الیکشن اکتوبر سے بھی آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ اگر یہ مئی میں اپنی حکومت گرادیں تو ہم بات کرسکتے ہیں۔

نجی ٹی وی اے آر وائی کو دئے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ انہوں نے پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومت اس لیے ختم کیں کہ مریم نواز سمیت چار پانچ پی ڈی ایم رہنما کہہ رہے تھے کہ الیکشن چاہییں تو پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومتیں گرائیں۔ عمران خان نے کہا کہ کہ وزارت عظمی سے ہٹائے جانے کے بعد ان کی جب جنرل باجوہ سے ملاقات ہوئی تو جنرل باجوہ نے بھی کہا کہ اگر آپ الیکشن چاہتے ہیں تو اپنی حکومتیں گرا دیں جس پر ہم نے حکومتیں گرا دیں۔ لیکن اب پی ڈی ایم والے ایسے بھاگ رہے ہیں جیسے بچے گراؤنڈ سے وکٹیں اٹھا کر بھاگ جاتے ہیں۔

عمران خان کا انٹرویو نشر ہونے کے بعد پی ٹی آئی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کے بیان کو بعض میڈیا پرسن غلط رنگ دے رہیں ہے۔ پی ٹی آئی نے اپنے آفیشل ٹوئیٹر ہینڈل سے انٹرویو کا کلپ بی ٹوئٹ کیا۔

Read More

انٹرویو میں عمران خان نے مزید کہا کہ ’جنرل باجوہ نے ایکسٹینشن کا پلان کیا ہوا تھا، امریکہ میں لابی کرنا شروع کردی تھی انہوں نے کہ امریکن ان کی ایکسٹینشن (توسیع) کو اینڈورس (توثیق) کریں، اس کیلئے ہندوستان سے بھی اچھے تعلقات چاہتے تھے، کشمیریوں کی ان کو کوئی فکر نہیں تھے، کیونکہ اگر آپ مودی کو بلا لیتے ہیں تو کشمیریوں کو تو آپ نے ختم کردیا نا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’جنرل باجوہ کی کوئی آئیڈیالوجی نہیں تھی، ہر انسان کا کوئی نظریہ ہوتا ہے، میں نے جو ان کو ریڈ کیا ہے جنرل باجوہ کا کوئی نظریہ نہیں تھا، اگر کشمیری جاتے ہیں تو جائیں، اگر ملک کے بڑے بڑے داکو ملک کا پیسہ چوری کرکے باہر لے گئے ہیں تو ان ساروں کو پتا تھا، یہی آئی ایس آئی، یہی باجوہ کو پتا تھا کہ نواز شریف اور زردری کتنا پاکستان کا پیسی چوری کرکے باہر لے کر گئے ہیں، مجھے پریزینٹیشنز دی ہوئی ہیں پچھلی آئی ایس آئیز نے، ان کو ساری ڈیڑٹیلز تھیں کہ انہوں نے کتنا پیسہ چوری کیا ہے جو پبلک میں نہیں آتا، ان کے پاس اور ڈیٹیلز ہیں کہ انہوں نے کتنا پیسہ چوری کیا ہے‘۔

عمران خان نے کہا کہ سوموٹو نوٹس لے کر ہی قاسم سوری کی رولنگ مسترد کی گئی تھی تو اس وقت تو تعریفیں کی گئی تھیں، اب سپریم کورٹ نے سوموٹو لیا ہے تو ان کو بڑی تکلیف ہورہی ہے، ہمارے لیے رات 12 بجے عدالتیں کھلی تھیں ہم نے تب بھی سپریم کورٹ کے فیصلے سے انکار نہیں کیا تھا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت تاخیری حربے استعمال کر رہی ہیں کہ کسی طرح 14 مئی کو عبور کرلیں، ہم سپریم کورٹ کے ساتھ ہیں، 14 مئی سے آگے نہیں جائیں گے، حکومت کے پاس کوئی پرپوزل ہے تو دے دے ہم بات کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جون جولائی میں عام انتخابات کی تجویز دیں ہم بات کریں گے، مئی میں اسمبلیاں تحلیل کریں، نیوٹرل نگراں حکومت لائیں پھر بات ہو سکتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کی تاریخ ہے، یہ لوگوں کو خریدتے ہیں یا بلیک میل کرتے ہیں، مریم نواز خود کہتی ہے کہ میں نے ویڈیوز بنائی ہوئی ہیں، یہ لوگ آڈیوز ریکارڈ کراتے ہیں اور پھر انہیں لیک کرتے ہیں، آڈیو ریکارڈنگ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

حکومت سے مذاکرات کی آفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسد قیصر کو بات کرنے کا مینڈیٹ نہیں دیا بلکہ شاہ محمود قریشی بات کریں گے، شاہ محمود قریشی سے ابھی تک کسی نے مذاکرات کیلئے رابطہ نہیں کیا، پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی سب نے کہا کہ اپنی حکومتیں گرائیں الیکشن کرادیں گے، ہم نے اپنی اسمبلیاں تحلیل کردیں تو اب یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے لندن پلان کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف کو گارنٹی دی گئی تھی کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کو ختم کردیں گے، لندن پلان میں ہمیں کمزور کرنا تھا، کیسز کرنے تھے جیلوں میں ڈالنا تھا، الیکشن کمیشن ان کے ساتھ ملا ہوا ہے، نگراں حکومتوں کو بھی یہ استعمال کررہے ہیں، ان لوگوں کی پوری کوشش ہے کسی طرح پی ٹی آئی کو کمزور کردیا جائے، پہلے یہ لوگوں کو گرفتارکرتے تھے اب باقاعدہ انہیں اغوا کیا جاتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ جنرل (ر) قمرجاوید باجوہ نے بھی ایسے جھوٹ بولے جو کبھی نہیں سنے تھے، جب ہماری حکومت گرائی گئی تو اس وقت پتہ چلا قمر باجوہ ہم سے جھوٹ بولتا رہا، مڈل ایسٹ کے ایک رہنما نے ایک سال پہلے مجھے بتایا تھا کہ قمر باجوہ تمہارے خلاف ہوگیا ہے، اس کے علاوہ آئی بی ہیڈ نے بھی مجھے ذاتی طور پر آکر بتایا کہ قمر باجوہ شہباز شریف کو لانا چاہتا ہے۔

عمران خان نے بتایا کہ میں نے باجوہ سے براہ راست پوچھا کہیں آپ شہباز شریف کو لانے کا تو نہیں سوچ رہے؟ جس کے جواب میں قمر باجوہ نے کہا یہ نہیں ہوسکتا، شریف برادران تو میرے سب سے بڑے دشمن ہیں، باجوہ کو کہا کہ شہباز شریف پر 17 ارب روپے کی کرپشن کے کیسز ہیں، ساتھ یہ بھی کہا کہ سنا ہے کہ یہ لوگ آپ کو مزید توسیع آفر کر رہے ہیں تو ہم بھی آفر کردیتے ہیں، پہلا جھوٹ یہ تھا کہ کہتے تھے میں مدت میں توسیع نہیں لوں گا، اس کے بعد دو جنرل ہمارے پاس آئے اور ہمارے لوگوں کو توسیع کیلئے راضی کیا۔