Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: برطانوی نژاد خاتون سے ڈکیتی، ڈاکو 19 لاکھ مالیت کی جیولری و سامان لے اڑے

لاہور میں زیورات کی دُکان میں کروڑوں روپے سے زائد کی چوری
اپ ڈیٹ 24 اپريل 2023 03:59pm

لاہور میں ڈکیتی اور چوری کی دو وارداتوں میں لٹیروں نے پانچ کروڑ روپے مالیت کا چونا لگا دیا۔

لاہور کے علاقے ساندہ میں برطانوی نژاد خاتون سے ڈکیتی کی واردات ہوئی، ڈاکو 19 لاکھ سے زائد مالیت کی جیولری و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

لوٹے گئے سامان میں برطانوی پاؤنڈ، پاسپورٹ، لیپ ٹاپ بھی شامل ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ برطانیہ واپسی کیلئے گھر سے نکلی تو واردات ہوگئی، پولیس کے مطابق خاتون والدہ کی وفات پر پاکستان آئی تھیں۔

دوسری طرف لاہور کے علاقے سُندر میں چوری کی بڑی واردات پیش آئی جہاں چور جیولرشاپ سے پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان لیکر فرار ہوگئے۔

واردات کے دوران چور 4 کروڑ76 لاکھ روپے مالیت کی جیولری اور 32 لاکھ کیش لے اڑے ۔

چور دکان کے تالے کاٹ کر3 کلوسے زائد جیولری اور 32 لاکھ روپے نقدی ساتھ لے گئے۔

چوری کیے جانے والے زیورات کی مالیت 4 کروڑ76 لاکھ روپے ہے۔ تھانہ سندر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغازکردیا ہے۔

lahore

Crime

Punjab Crime