Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سُوڈان سے سعودی عرب کے 91 اور دیگر ممالک کے 66 شہریوں کا انخلا

دیگر غیرملکی شہریوں کے انخلا کا عمل جاری
اپ ڈیٹ 24 اپريل 2023 03:52pm
عمان اور برطانیہ نے بھی اپنے سفارتی عملے کو نکال لیا - تصویر/ روئٹرز
عمان اور برطانیہ نے بھی اپنے سفارتی عملے کو نکال لیا - تصویر/ روئٹرز

جنگ زدہ سوڈان سے غیر ملکی شہریوں کے انخلا کا عمل جاری ہے، سعودی عرب نے 91 اور دیگرممالک نے 66 شہری نکالے ہیں۔

امریکا نے 100، فرانس نے دو سو افراد کو نکالا جبکہ عمان اور برطانیہ نے بھی اپنے سفارتی عملے کو نکال لیا۔ سوڈان میں جھڑپوں میں اب تک 400 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سوڈان میں اقتدار پر قبضے کی جنگ میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے حمایتوں کی اس لڑائی میں اب تک 415 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: سوڈان سے غیرملکی شہریوں کے انخلا کا عمل شروع ہوگیا

دارالحکومت خرطوم میں حالات کشیدہ ہونے کے بعد مقامی افراد کے ساتھ غیرملکی بھی پریشان ہیں جبکہ خانہ جنگی سے متاثرہ ملک میں پاکستانی بھی مقیم ہیں۔

African Countries

Sudan

افریقہ