Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سیاہ فام قلوپطرہ دکھانے پر نیٹ فلکس کیخلاف مقدمہ دائر

قلوپطرہ کی کاسٹنگ پر تنازعہ
شائع 23 اپريل 2023 08:05pm

مصر میں ایک وکیل نے نئی دستاویزی فلم میں رانی قلوپطرہ کو ”سیاہ فام“ دکھانے پر اسٹریمنگ جائنٹو نیٹ فلکس کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔

مصر سے تعلق رکھنے والے وکیل محمود السمری نے یہ مقدمہ ایک سرکاری وکیل کے ساتھ مل کر دائر کیا ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیٹ فلکس پر مصر کی تاریخ مسخ کرنے پر پابندی عائد کر دی جائے۔

السمری نے دعویٰ کیا کہ نیٹ فلکس کی یہ دستاویزی فلم مصر کی تاریخ کو مسخ کرکے ”افرو سینٹرزم“ کو فروغ دینے کے لئے بنائی گئی ہے۔

وکیل نے متواتر معیارات کی بھی شکایت کی، دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ”نیٹ فلکس پلیٹ فارم جو کچھ دکھاتا ہے ان میں سے زیادہ تر مواد اسلامی اور معاشرتی اقدار اور اصولوں، خاص طور پر مصری اقدار کے مطابق نہیں ہے۔“

السمری کے علاوہ بھی دیگر نے دستاویزی فلم کے لیے کی گئی کاسٹنگ پر شکایت کی ہے، مصر کے سابق وزیر نوادرات زاہی حواس نے کہا کہ قلوپطرہ کی تصویر کشی ”مکمل طور پر جعلی ہے۔ قلوپطرہ یونانی تھی، یعنی وہ سنہرے بالوں والی تھی، سیاہ نہیں۔“

کاسٹنگ تنازعہ

نیٹ فلکس نے برطانوی اداکارہ ایڈیل جیمز کو قلوپطرہ کے کردار میں کاسٹ کیا جو بظاہر ایک متنازع انتخاب بن گیا ہے۔

بی بی سی کے مطابق جیمز نے کہا کہ “ہمیں اکثر سیاہ فام رانیوں کے بارے میں کہانیاں دیکھنے یا سننے کو نہیں ملتیں، اور یہ میرے لیے، ساتھ ہی میری بیٹی کے لیے، اور صرف میری کمیونٹی کے لیے اہم ہے کہ ان کہانیوں کو جانیں، کیونکہ یہ بہت ساری ہیں۔ “

قلوپطرہ کا کردار اصل میں اسرائیلی اداکارہ گیل گیڈوٹ کو ادا کرنا تھا۔ تاہم، انتخاب پر ایک اہم عوامی ردعمل تھا، اور نیٹ فلکس پر تاریخی شخصیت کو سفید فام پیش کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

اس فیصلے کا نتیجہ یہ نکلا کہ قلوپطرہ کے لیے ایک عرب یا افریقی اداکارہ کی طرف سے دوبارہ کردار ادا کرنے کی مہم چلائی گئی، باوجود اس کے کہ قلوپطرہ مقدونیائی تھی۔

گیل گیڈوٹ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’سب سے پہلے اگر آپ حقائق پر سچ بننا چاہتے ہیں تو قلوپطرہ مقدونیائی تھیں۔

”ہم ایک مقدونیائی اداکارہ کی تلاش میں تھے جو قلوپطرہ کو فٹ کر سکے۔ وہ مقجود نہیں تھی، اور میں قلوپطرہ کے بارے میں بہت پرجوش تھی۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ”میرے دنیا بھر سے دوست ہیں، چاہے وہ مسلمان ہوں یا عیسائی یا کیتھولک یا ملحد یا بدھ، یا یقیناً یہودی… لوگ لوگ ہیں، اور میں قلوپطرہ کی میراث کو منانا چاہتی ہوں اور اس کا احترام کرنا چاہتی ہوں۔ حیرت انگیز تاریخی آئیکن جسے میں بہت سراہتی ہوں۔“

Egypt

Netflix

Queen Cleopatra

Documentary

Case Filed