Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوڈان سے غیرملکی شہریوں کے انخلا کا عمل شروع ہوگیا

پاکستان سمیت مختلف ممالک کے150سےزائد افراد سعودیہ پہنچ گئے
شائع 23 اپريل 2023 08:39am

سوڈان سے مختلف ممالک کے150سےزائد افراد سعودیہ پہنچ گئے۔

سوڈان میں گزشتہ ہفتے سے اقتدار پر قبضے کی جنگ جاری ہے، اور فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے حمایتوں کی اس لڑائی میں اب تک 415 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔

سوڈان کے کئی علاقوں میں صورتحال کشیدہ ہے اور ہر طرف خوف کے بادل منڈلا رہے ہیں، اور وہاں مقیم غیر ملکی شدید پریشانی میں مبتلا ہیں، خانہ جنگی سے متاثر ہونے والوں میں 1500 سے زائد پاکستانی بھی ہیں۔

تاہم اب سوڈان سے غیرملکی شہریوں کے انخلا کا عمل شروع ہوگیا ہے، اور مختلف ممالک کے تقریباً 150 سے زائد افراد سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

سعودی بحریہ نے سوڈان میں پھنسے سفارتکاروں، عالمی حکام اور عام شہریوں کو جدہ پہنچایا۔

سوڈان سے انخلا کرکے سعودیہ پہنچنے والوں میں پاکستان سمیت کویت، قطر، یواے ای، مصر، تیونس، بھارت، بلغاریہ، بنگلادیش، فلپائن اور کینیڈا کے شہری شامل ہیں۔ دوسری جانب کئی ممالک نے اپنے ہزاروں شہریوں کو سوڈان سے نکالنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

Sudan