Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں بھی آج عید منائی جارہی ہے

ایران، عمان، بھارت، بنگلادیش، ملائیشیا، انڈونیشیا، آسٹریلیا اور سنگاپور میں آج عید
شائع 22 اپريل 2023 10:36am

مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں بھی آج عیدالفطر منائی جارہی ہے۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھی پاکستان کے ساتھ عیدالفطر آج منائی جا رہی ہے جبکہ ایران، عمان، بھارت، بنگلادیش، ملائیشیا، انڈونیشیا، آسٹریلیا اور سنگاپور میں بھی آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔

سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں میں آج عید الفطر کا دوسرا روز ہے۔

گزشتہ روز مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے، 20 لاکھ سے زائد افراد نے نماز عید ادا کی۔

متحدہ عرب امارات، قطر، ترکیہ، افغانستان، ترکمانستان، ازبکستان سمیت وسط ایشیائی ریاستوں، امریکا، کینیڈا، برطانیہ اور یورپی ممالک میں بھی آج عید کا دوسرا دن ہے۔

فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز عید ادا کی۔

جاپان بھر میں میں آج عید الفطر عقیدت و احترام کے ساتھ روایتی دھوم دھام کے ساتھ منائی گئی۔

جاپان میں مقیم مسلمانوں نے انتہائی عقید واحترام کے ساتھ عید الفطر منائی۔

ٹوکیو کی جامع مسجد سمیت جاپان بھر کی مساجد اور پارکوں میں لاکھوں مسلمانوں جن میں مرد، خواتین اور بچے بھی شامل تھے، انہوں نے نماز عید ادا کی۔

بچوں بڑوں نے نئے رنگ برنگی کپڑے زیر تن کئے ہوئے تھے۔

مساجد میں مزیدار شیر خورما بھی تقسیم کیا گیا، بچے بھی عیدی لے کر خوش نظر آئے۔

کاروبار عالم اسلام اور پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

india

Iran

Indonesia

SINGAPORE

Australia

Bangladesh

Eidul Fitr

Jammu Kashmir

Eid ul Fitr Celebration

world countries