Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیاپور میں آئل ٹینکر خانہ بدوشوں کی جھگیوں پر چڑھ دوڑا، 7 افراد جاں بحق

حادثہ تیز رفتار آئل ٹینکر کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا
شائع 22 اپريل 2023 10:18am
فوٹو۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔ اسکرین گریب

دنیاپور میں آٸل ٹینکر خانہ بدوشوں کی جھگیوں پر چڑھ دوڑا، حادثے میں 7 افراد موقع پر جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

عید لفطر کے پرمسرت تہوار پر دنیاپور میں انتہائی افسوسناک ناک حادثہ پیش آیا، جہاں کہروڑ پکا چوک کے قرہب تیز رفتار آٸل ٹینکر کا ٹاٸر پھٹنے سے آٸل ٹینکر بدقسمت خانہ بدوشوں کی جھگیوں پر جا چڑھا۔

حادثے کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر ہی جان بحق ہوگٸے، مرنے والوں میں 4 بچے، 2 خواتین اور ایک مرد بھی شامل ہے جبکہ 2 خواتین سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوٸے جن کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ڈی سی اور ڈی پی او لودھراں کی جانب سے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثإ کو 50،50 ہزار روپے امداد دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

traffic accident

oil tanker

dunya pur