Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کی مدت میں توسیع کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی گئی

مدت میں 2 سے 4 ہفتوں کی توسیع دی جائے، وزارت بین الصوبائی رابطہ
شائع 21 اپريل 2023 08:37pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کی مدت میں توسیع کےلئے وزارت بین الصوبائی رابطہ نے سمری وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دی۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوائی گٸی سمری میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت 21 اپریل کو ختم ہو رہی ہے، اس لیے مدت میں 2 سے 4 ہفتوں کی توسیع دی جائے۔

سمری میں وزارت آئی پی سی نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی 4 ماہ کی کارکردگی ساتھ بھجوائی ہے۔ پی سی بی کے آئین کی بحالی کے بعد وزیراعظم کی منظوری سے وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات چلانے کیلئے نجم سیٹھی کی سربراہی میں مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی مدت آج ختم ہو رہی ہے۔

PCB

Pakistan Cricket Team

Najam Sethi