Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشرقی پاکستان کی تاریخ دہرائی جارہی ہے، عمران خان

علی امین گنڈا پور کو ذہنی طور پر ٹارچر کیا جارہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
شائع 21 اپريل 2023 06:14pm

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور کو ذہنی طور پر ٹارچر کیا جارہا ہے، ملک میں مشرقی پاکستان کی تاریخ دہرائی جارہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کو ذہنی طور پر ٹارچر کیا جارہا ہے، یہ سلوک اس لیے ہو رہا ہے کہ گنڈا پور سے ہمارے کارکن پیار کرتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ جو لوگ یہ کررہے ہیں وہ نہیں جانتے کہ خود اپنی تزلیل کررہے ہیں، علی امین پر تشدد کرنے والے لوگ عوام اور ریاست کے درمیان فاصلے بڑھارہے ہیں، اور مشرقی پاکستان کی تاریخ دہرائی جارہی ہے، علی امین کے لئے ہمارا پیار اور احترام مزید بڑھ گیا ہے۔

pti

imran khan

Ali Amin Gandapur