Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا علی امین گنڈا پور کے بال پنجاب پولیس نے کاٹے ہیں؟ ویڈیو وائرل

علی امین کے بھائیوں نے بھی احتجاج کرتے ہوئے اپنے بال کٹوالئے

تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ لمبے بالوں کے ساتھ نہیں بلکہ چھوٹے بالوں میں عدالت پیش ہورہے ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کے بھائیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب پولیس نے علی امین گنڈا پور کے بال کاٹ دیئے ہیں۔

علی امین گنڈا پور کے بھائیوں نے بھی اس پر احتجاج کرتے ہوئے اپنے بال کٹوالئے ہیں۔

علی امین گنڈا پور کی بالوں کے بغیر ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ علی امین گنڈا پور سندھ پولیس کی بکتر بند سے نکل رہے ہیں، ان کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں ہیں جب کہ ان کے بال بھی چھوٹے ہیں، اور وہ اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کررہے ہیں۔

علی امین گنڈا پور سکھر جیل منتقل

دوسری جانب ریاست مخالف بیانات اور ٹویٹ کرنے پر پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو سخت سیکیورٹی میں شکارپور کے اسپیشل مجسٹریٹ فورتھ سول جج کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

علی امین گنڈا پور کے خلاف ریاست مخالف تقاریر اور ٹویٹ کرنے پر شکارپور کے مقامی شخص امان اللہ کی جانب سے نیو فوجداری تھانہ پر ایف آئی آر درج کروائی گئی تھی۔

پولیس کی جانب سے عدالت میں علی امین سے تفتیش کے لئے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، تاہم اسپیشل جج نے پولیس کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کو سکھر سینٹرل جیل بھیج دینے کے احکامات جاری کر دیئے۔

عدالت نے علی امین گنڈاپور کو دوبارہ 26 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

علی امین گنڈاپور کی آمد سے پہلے عدالت کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پی ٹی آئی کارکناں کو سیشن کورٹ میں داخلے سے روک دیا گیا، جس پر کارکنان نے احتجاج کیا اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔

علی امین گنڈاپور کی آمد کے وقت دھکم پیل کے دوران کئی کارکنان کورٹ کی اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

pti

Ali Amin Gandapur