Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کے اسٹار کرکٹرزکی پہلی عیدی

حارث رؤف نے یہ بھی بتایا کہ وہ عیدی کہاں خرچ کرتے تھے
شائع 21 اپريل 2023 12:55pm
تصویر: لال قلندرز
تصویر: لال قلندرز

کرکٹ ایک ایسا پروفیشن ہے جس میں پیسوں کی کوئی کمی نہیں لیکن کیا کبھی آپ نےسوچا ہے کہ معروف پاکستانی کرکٹرز کی پہلی عیدی کیا ہوتی تھی اور وہ اسے کیسے گزارتے تھے؟۔

لاہور قلندرز کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پرشیئر کی گئی دلچسپ ویڈیو میں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے ساتھ گپ شپ کرتے ہوئے یہ سب بتایا ہے۔

پاکستان کی موجودہ ٹیم میں شامل زیادہ تر کرکٹرز کا تعلق متوسط طبقے سے ہے جو آغازمیں مالی لحاظ سے اتنے مضبوط نہیں تھے۔

شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، فخر زمان اور زمان خان بچپن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے انہیں ملنے والی پہلی عیدی کے بارے میں بتارہے ہیں۔

حارث نے گفتگو کا آغاز اپنی پہلی عیدی شیئر کرتے ہوئے کیا، پھر فخر اور دیگر نے بھی اپنا حصہ ڈالا۔ کھلاڑی کے مطابق انہیں عیدی میں 4 یا 5 روپے ملتے تھے جس سے وہ چاٹ کھایا کرتے تھے۔

حارث کی عیدی کی رقم فخر کے لیے قدرے حیران کن تھی جنہوں نے بذلہ سنجی دکھاتے ہوئے کہا کہ میں کہنے لگا تھا مجھے 40 سے 50 روپے ملتے تھے، لیکن لگتا ہے کہ تم تو مجھ سے بھی پُرانے (عمر میں بڑے ) ہو۔

شاہین نے بتایا کہ انہیں پہلی عیدی کے طور پر تقریبا 500 سے 1000 روپے ملے جبکہ فخر زمان نے بتایا کہ انہیں تقریبا 500 سے 600 روپے ملے۔

اسٹار کرکٹرز کی مکالمے بازی آپ بھی دیکھیے۔

cricket

پاکستان

رمضان

Fakhar Zaman

Shaheen Shah Afridi

Eid 2023

EID HOLIDAY