Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا

سیکریٹری خزانہ کا دورہ امریکامعاہدےمیں اہم پیشرفت نہ کرسکا
شائع 21 اپريل 2023 12:51pm
تصویر/ اے ایف پی
تصویر/ اے ایف پی

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان مذاکرات تو جاری ہیں مگر نتیجہ کوئی نہیں نکل رہا، سیکریٹری خزانہ کے حالیہ دورہ امریکا میں اسٹاف لیول معاہدے کیلئے اہم پیشرفت نہ ہوسکی ہے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے معاہدے کیلئے تاحال تاریخ نہیں دی ہے جبکہ وزارت خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف نے شرائط پوری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو تین سال کیلئے پھر سے آئی ایم ایف پروگرام میں جانا پڑے گا، سابق وزیر خزانہ

حکام کے مطابق واشنگٹن میں سائیڈ لائن میٹنگزحتمی نتیجہ پرنہ پہنچ سکیں اور سعودی عرب، یواے ای کی یقین دہانیاں ناکافی ثابت ہوئیں ہیں۔

مزید پڑھیں: مجبوری ہے، ہمیں آئی ایم ایف کی شرائط ماننی ہیں، شہبازشریف

زرائع نے بتایا کہ مزید ایک ارب ڈالر کا کمرشل بینکس سے فنانسنگ کا پلان دینا پڑا ہے اور آئی ایم ایف کوسستا پٹرول اسکیم پر تفصیلی بریف کیا گیا مگر آئی ایم ایف نے تاحال سستا پٹرول اسکیم دینے کی اسکیم پر رضامندی کا اظہار نہیں کیا۔

پاکستان

IMF

International Monetary Fund (IMF)