Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسرائیل نے مسلم ملک ترکمانستان میں مستقل سفارت خانہ قائم کردیا

اسرائیلی وزیرخارجہ کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات
شائع 21 اپريل 2023 08:56am
اسرائیلی وزیرخارجہ کی  تُرکمانستان کے صدر سردار بروی محمدوف سے ملاقات - تصویر/ اسرائیلی وزارت خارجہ
اسرائیلی وزیرخارجہ کی تُرکمانستان کے صدر سردار بروی محمدوف سے ملاقات - تصویر/ اسرائیلی وزارت خارجہ

اسرائیل نے وسطی ایشیائی مسلم ملک ترکمانستان میں مستقل سفارت خانہ قائم کردیا ہے اس سے پہلے اشک آباد میں صرف ایک عارضی اسرائیلی مشن تھا۔

اسرائیلی وزیرخارجہ نے تُرکمانستان کے صدر سردار بروی محمدوف سے اشک آباد میں ملاقات کی جہاں دونوں ممالک نے 30 سال قبل سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔

خیال رہے کہ ترکمانستان کا اب بھی اسرائیل میں کوئی سفارت خانہ نہیں ہے، جبکہ اسرائیلی وزیراعظم اور وزیرخارجہ نے ایران کے قریب ترین سفارتی موجودگی کو تاریخی لمحہ قرار دے دیا ہے۔

Israel

Turkmenistan

Israeli Foreign Minister