Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹی 20 پلیئرز رینکنگ، افتخار احمد کی 10اور حارث رؤف کی 5 درجے ترقی

بابر اعظم اور محمد رضوان اپنی پوزیشنز پر موجود
اپ ڈیٹ 20 اپريل 2023 11:26am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ پی سی بی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ پی سی بی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری کردی، جس میں بابر اعظم اور محمد رضوان اپنی پوزیشنز پر موجود ہیں۔

ٹی 20 بیٹرز رینکنگ

ٹی 20 بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار بدستور سرفہرست ہیں جبکہ پاکستان کے محمد رضوان کا دوسرا اور کپتان بابراعظم کا تیسرا نمبر برقرار ہے۔

جنوبی افریقا کے رائیلی روسو پانچویں نمبر پر آگئے اور نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے چھٹے نمبر پر چلے گئے۔

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد 10 درجے ترقی کے بعد 44 ویں نمبر پر آگئے۔

ٹی 20 بولرز رینکنگ

ٹی 20 بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر حارث رؤف نے شاداب خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 5 درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے۔

پاکستان کے شاداب خان رینکنگ میں 13 ویں نمبر پر موجود ہیں اور شاہین آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد 15 ویں نمبر پر آگئے۔

نیوزی لینڈ کے ایش سودھی 5 درجے ترقی کے بعد 16 ویں نمبر پر آگئے جبکہ ٹی 20 آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرزرینکنگ

ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کا پہلا نمبر برقرار ہے، پاکستان کے بابراعظم رینکنگ میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں، سری لنکا کے دیموتھ کرونارتنے ایک درجےترقی کے 9 ویں نمبر پر آگئے۔

سری لنکا کے دنیش چندیمل چار درجے ترقی کے بعد 14 ویں نمبر پر آگئے۔

ٹیسٹ بولرزکی رینکنگ

بولرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے، سری لنکا کے پرابتھ جے سوریا 13 درجے ترقی کے بعد 19 ویں نمبر پر آگئے۔

سری لنکا کے بولر رمیش مینڈس 3 درجے ترقی کے بعد 32 وین نمبر پر آگئے۔

ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر ہے۔

babar azam

mohammad rizwan

dubai

shadab khan

iftikhar ahmed

khuwaja haris

icc t20 players ranking