Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی خاتون کی برطانیہ میں ساڑھی پہن کر میراتھن میں شرکت

خاتون نے ریس چار گھنٹے اور50 منٹس میں مکمل کرلی
شائع 19 اپريل 2023 01:50pm
خاتون نے ریس چار گھنٹے اور50 منٹس میں مکمل کی - تصویر/ فینڈز آف انڈیا
خاتون نے ریس چار گھنٹے اور50 منٹس میں مکمل کی - تصویر/ فینڈز آف انڈیا

کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو دُنیا کے کسی بھی کونے میں کیوں نہ ہوں لیکن اپنی ثقافت کو کبھی نہیں بھولتے ہیں اسی طرح برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں 42.5 کلومیٹر کی میراتھن میں ساڑھی پہن کر شرکت کرنے والی بھارتی خاتون نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اڈیشا سے تعلق رکھنے والی 41 سالہ خاتون مدھو سمیتا نے یہ ریس چار گھنٹے اور 50 منٹس میں مکمل کی جبکہ خاتون نے لال سمبل پوری ساڑھی پہن رکھی تھی۔

اسی حوالے سے ٹوئٹر ایک اکاؤنٹ نے بھارتی خاتون کی تصویر ٹوئٹ کی جس میں لکھا تھا کہ مدھوسمیتا برطانیہ کے شہرمانچسٹر میں رہتی ہیں اورانہوں نے روائیتی سمبل پوری ساڑھی پہن کر ریس میں حصہ لیا اور پردیس میں بھارتی ثقافت کی نمائندگی کی ہے۔

خیال رہے خاتون کی ریس میں شرکت کے حوالے سے تصاویر پر ٹوئٹر صارفین کے تبصروں کی قطار لگ گئی، جہاں مدھوسمیتا کی دل کھول کر عوام نے تعریف کی۔

uk

Manchester

ٰIndia

Madhusmita Jena

Sambalpuri Saree