Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوڈان میں مسلح افواج کے کمانڈروں کے درمیان 24 گھنٹے کی جنگ بندی پر اتفاق

امریکی وزیرخارجہ سے گفتگو کے بعد جنگ بندی کا اعلان کیا گیا
شائع 19 اپريل 2023 08:36am
فوٹو۔۔۔۔۔ آر ایس ایف
فوٹو۔۔۔۔۔ آر ایس ایف

سوڈان میں مسلح افواج کے کمانڈروں کے درمیان 24 گھنٹے کی جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا۔

فوجی کمانڈروں نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ٹیلی فون پر گفتگو کے بعد جنگ بندی کا اعلان کیا۔

حکمراں فوجی کونسل کے رکن کے مطابق جنگ بندی مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے سے 24 گھنٹوں کے لئے ہوگی۔

ادھر خرطوم میں جنگ بندی شروع ہونے کے بعد متحارب گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، خرطوم کے جڑواں شہراُم درمان میں جنگی طیاروں نے فضائی بمباری بھی کی۔

گزشتہ روز امریکی سفارتی قافلے پر بھی فائرنگ کی گئی تاہم عملہ محفوظ رہا، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سوڈان میں 4 دن کی لڑائی میں 185 افراد ہلاک اور 1800 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جھڑپوں میں 4 یو این ملازمین اور 35 فوجی بھی مارے گئے۔

Sudan

seasfire

Sudan's rival Commanders