Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

محمد رضا شاہ پہلوی کے بیٹے اہلیہ کے ساتھ اسرائیل پہنچ گئے

مقبوضہ بیت المقدس میں ہولو کاسٹ یاد گاری تقریب میں شرکت کی
شائع 19 اپريل 2023 08:13am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ رائٹرز
فوٹو۔۔۔۔۔۔ رائٹرز

ایران کے معزول بادشاہ محمد رضا شاہ پہلوی کے بیٹے نے اسرائیل کا دورہ کیا، رضا پہلوی اپنی اہلیہ کے ساتھ امریکا سے اسرائیل پہنچے۔

رضا پہلوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اسرائیل آنے پر خوش ہیں، خطے کے عوام امن اور خوشحالی چاہتے ہیں، دوستانہ انداز سے مل کر مستقبل بنائیں گے۔

انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں ہولو کاسٹ یاد گاری تقریب میں شرکت کی۔

اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ رضا پہلوی اسرائیل کا عوامی دورہ کرنے والے سب سے سینئر ایرانی شخصت ہیں ۔

واضح رہے کہ معزول بادشاہ محمد رضا شاہ پہلوی کے دور میں ایران اور اسرائیل کے قریبی تعلقات تھے۔

یاد رہے ایران کے شاہ محمد رضا پہلوی کو 1979میں آنے والے اسلامی انقلاب کے بعد معزول کر دیا گیا تھا اور وہ امریکا چلے گئے تھے، ان کے صاحبزادے رضا پہلوی آج تک جلاوطن ہیں۔

رضا پہلوی اپنی اہلیہ کے ساتھ امریکا سے اسرائیل پہنچے

Israel

raza shah pahlavi

Kings of Iran