Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

طور خم بارڈر پر لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے کو ہٹانے کا کام جاری

اب تک ملبے سے 3 لاشوں سمیت 12 زخمیوں کو نکال لیا گیا
شائع 19 اپريل 2023 07:44am
فوٹو۔۔۔۔۔۔اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔اے ایف پی

طور خم بارڈر پر لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے کو ہٹانے کا کام دن رات جاری ہے، اب تک ملبے سے 3 لاشوں سمیت 12 زخمیوں کو نکال لیا گیا۔

آرمی انجینئرز، آرمی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں اور متعدد ڈمپرز، ڈوزر اور دیگر آلات و مشینری متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔

مزید پڑھیں: طورخم لینڈ سلائیڈنگ میں ٹرکوں کی تباہی کے مناظر، 3 ہلاک 5 زخمی

اب تک کی صورت حال کے مطابق 12 زخمی اور 3 لاشیں ملبے سے نکالی جا چکی ہیں، مزید 4 لاشیں ملبے تلے موجود ہونے کی اطلاع ہے، جن کو نکالنے کے لئے ملبے میں موجود بڑے پتھروں کو توڑ کر ملبہ ہٹایا جارہا ہے۔

اب تک 15 میٹر سڑک سے ملبہ ہٹایا جاچکا ہے اور ہیوی مشینری کی مدد سے باقی ماندہ ملبہ ہٹانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔

مزید پڑھیں: طور خم ایکسپورٹ روڈ پر پہاڑی تودہ گرنے سے کئی مال بردار گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں

یاد رہے کہ گزشتہ روز طورخم ایکسپورٹ روڈ پر پہاڑی تودہ گرنے سے 20 سے 30 مال بردار گاڑیاں اور کنٹینرز ملبے تلے دب گئے تھے جبکہ 5 کنٹینرز میں میں آگ بھی لگ گئی تھی۔

حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

ڈپٹی کمشنر خیبر عبدالناصر خان کے مطابق پہاڑی تودہ گرتے وقت گاڑیوں میں عملہ بھی موجود تھا جس کی وجہ سے جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جاتا ہے۔

KPK

Torkham Border

Mountain debris

Landslide