Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھوٹکی میں پولیس چوکی پر ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

ڈاکو حملے کے بعد فرار ہوگئے، تلاش جاری
شائع 19 اپريل 2023 07:31am
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

سندھ کے علاقے گھوٹکی میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نے حملہ کرکے 2 پولیس اہلکاروں کو شہید اور ایک کو زخمی کردیا جبکہ ڈاکو حملے کے بعد فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گھوٹکی میں پولیس چوکی پر حملے کا واقعہ پیش آیا، جہاں رات گئے گیمڑو کے مقام پر پنجو میل پولیس چوکی پر ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے جدید اسلحے سے حملہ کردیا۔

ڈاکوؤں کی جانب سے چوکی کو گھیرے میں لے کر شدید فائرنگ کی گئی، ڈاکوؤں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ ڈاکو حملے کے بعد فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔

شہید اہلکاروں میں پولیس کانسٹیبل علی گوہر اور کشور کمار شامل ہیں، زخمی پولیس اہلکار عزیز میرانی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈی آئی جی سکھر جاوید جسکانی کا کہنا ہے کہ ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پرحملہ کیا اور ہمارے جوان شہید کیے، واقعے کے بعد ضلع بھر سے بھاری پولیس نفری گیمڑو کے علاقے روانہ کر دی گئی اور پولیس ڈاکوؤں کا تعاقب کررہی ہے۔

terrorist attack

sindh

Ghotki

police chowki attack