Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں 2 ماہ توسیع کا امکان

کمیٹی کی 120 روز کی مدت 20 اپریل بروز جمعرات کو ختم ہو رہی ہے
شائع 18 اپريل 2023 09:36pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور: نجم سیٹھی کی سربراہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں مزید دو ماہ توسیع کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کی 120 روز کی مدت 20 اپریل بروز جمعرات کو ختم ہو رہی ہے۔

اب ذرائع کا بتانا ہے کہ بورڈ کے 16 میں سے 9 ریجنز کا انتخابی عمل مکمل ہوچکا ہے جب کہ 7 ریجنز میں انتخابی عمل ہونا باقی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل مکمل ہونے پر مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کی مدت میں دو ماہ کی توسیع ہوگی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق پی سی بی کے 2014 کے آئین کے تحت مینجمنٹ کی مدت 6 ماہ بنتی تھی جو کہ غلطی سے چار ماہ مقرر ہوگئی تھی۔

PCB

Najam Sethi