نیوزی لینڈ ٹیم کی اسلام آباد آمد پر اسپتالوں میں ہائی الرٹ
اسلام آباد: نیوزی لینڈ ٹیم کی دارالحکومت آمد پراسپتالوں میں ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے پمز اسپتال اور پولی کلینک کو ہدایات جاری کر دیں جب کہ پمز اور پولی کلینک مہمان ٹیم کے لئے دو دو ایمبولینس بھی فراہم کریں گے۔
مراسلے میں کہا گیا کہ پولی کلینک کی دو ایمبولینس، دو ڈاکٹرز کی ٹیم قافلے کے ساتھ چلیں گی اور پمز کی دو ایمبولینس گاڑیاں دو ڈاکٹروں کے ساتھ سرینا ہوٹل میں تیار کھڑی رہیں گی۔
انتظامیہ نے ہدایت کی کہ پمز اور پولی کلینک میں دس دس کمرے، دو وی آئی پی رومز اور ڈاکٹروں کی تین تین ٹیمیں بھی تیار رکھی جائیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز جاری ہے میں قومی ٹیم کو 1-2 سے برتری حاصل ہے۔
سیریز کے ابتدائی تین میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا چکے ہیں اور بقیہ دو میچز 20 اپریل اور 24 اپریل کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے۔
اس کے علاوہ دونوں ٹیموں کے درمیان 27 اپریل سے پانچ میچز کی ون ڈےانٹرنیشل سیریز بھی ہوگی جس کے ابتدائی دو میچز بھی راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
Comments are closed on this story.