Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دبئی کی عمارت میں آتشزدگی، 3 پاکستانیوں کی میتیں وطن پہنچ گئیں

تینوں افراد کی میتیں ڈی جی خان میں ورثا کے حوالے کردی گئیں
شائع 18 اپريل 2023 04:45pm
فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز

دبئی میں آتشزدگی سے جاں بحق تینوں پاکستانیوں کی میتیں وطن پہنچ گئیں۔

دبئی کی عمارت میں دو روز قبل آتشزدگی سے 16 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے ان افراد میں تین پاکستانی شامل تھے۔

دبئی میں آتشزدگی کے واقعہ میں جاں بحق پاکستانیوں کا تعلق پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان سے ہے۔ تینوں افراد کی میتیں ڈی جی خان میں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

اماراتی حکام نے آج صبح میتیں پاکستان کے حوالے کی تھیں۔ حوالگی کے فوری بعد میتیں وطن روانہ کردی گئی تھیں۔

دبئی کی عمارت میں آتشزدگی کے واقعے میں تین پاکستانیوں کے علاوہ 6 سوڈانی اور 4 بھارتی جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ کیمرون ، مصر اور اردن کا ایک ایک شہری بھی جاں بحق ہوا۔

dubai

Pakistan foreign policy

Dubai residential building fire