Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عید کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی

صدرمملکت عارف علوی نے منظوری دے دی
شائع 18 اپريل 2023 03:31pm

صدرعارف علوی نے عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روزکی کمی کی منظوری دے دی ہے۔

عیدالفطر کے موقع پر جیل میں قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کردی گئی ہے، اور صدر مملکت عارف علوی نے اسی منظوری دے دی ہے۔

صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آرٹیکل 45 کے تحت دی ہے، جس کے تحت 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی اور 60 سال سے زائد عمر کی خواتین پر بھی اس نرمی کا اطلاق ہوگا، جب کہ 18 سال سے کم عمر افراد پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قتل، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر سزاؤں میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا، جب کہ مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والےمجرم بھی اس نرمی سے مسفید نہیں ہوسکیں گے۔

President Arif Alvi

prisoners

Eidul Fitr