Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سکھر اور کوہاٹ میں ٹریفک حادثات، 4 افراد جاں بحق

سکھر میں 2 مسافر کوچز میں تصادم جبکہ کوہاٹ میں کار درخت سے جا ٹکرائی
شائع 18 اپريل 2023 08:15am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

سکھر میں قومی شاہراہ پر 2 مسافر کوچز میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔

سکھر میں قومی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں کراچی سے پنجاب جانے والی اور پنجاب سے کراچی آنے والی مسافر کوچ آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں، حادثے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچی اور زخمیوں کو ابتدائی طور پر تعلقہ اسپتال روہڑی منتقل کیا۔

دوسری جانب کوہاٹ میں کار درخت سے جا ٹکرائی، حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

KOHAT

traffic accident

Sukkur

buses collision